بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا: کورونا سے متاثرہ 18 اضلاع میں ہوم آئیسولیشن پرپابندی

کورونا پوزیٹیو ہونے پر آئیسولیشن سینٹر جانا ضروری

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا حکومت نے کورونا بحران کے دوران کورونا کے علاج سے متعلق ایک بڑا فیصلہ کیاہے۔ مہاراشٹر میں ہوم آئیسولیشن میں کورونا کا علاج کرانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے پر آئیسولیشن سینٹر جانا لازمی قراردیاگیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کورونا میں مبتلا ہیں توگھر میں رہ کر کورونا کا علاج نہیں کراسکیں گے۔واضح رہے کہ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر ہی میں ہوا ہے۔

دوسری لہر میں مہاراشٹر میں آہستہ آہستہ صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ کورونا مریضوں کے اعداد و شمار میں بھی بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ہم نے مثبت شرح والے 18 اضلاع میں ہوم آئیسولیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان اضلاع کے مریضوں کو قرنطین سینٹر جانا ہوگا ، ہوم آئیسولیشن کی اجازت نہیں ہوگی۔مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 22122 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5602019 ہوگئی۔ اس کے علاوہ مزید 361 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 89212 ہوگئی ہے۔

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے مریضوں کی بہ نسبت زیادہ ہے۔ محکمہ صحت کے ایک بیان کے مطابق 24گھنٹے کے دوران 42320 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 5182592 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button