
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے حکمران اتحاد نے اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے خلاف 11 اکتوبر کو ریاست گیر بند کا اعلان کیاگیاہے۔ این سی پی ، کانگریس اور شیوسینا کے حکمراں اتحاد مہاراشٹر وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے ہفتہ کے روز کہا کہ بند کی کال یہ ظاہر کرنے کے لیے دی گئی ہے کہ ریاست ملک کے کسانوں کے ساتھ ہے۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
شیو سینا کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے راؤت نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے خلاف 11 اکتوبر کو مہاراشٹر کے بند میں بھرپور شرکت کرے گی۔
| بند اتوار کی آدھی رات سے نافذ ہوگا۔ اسپتالوں ، ایمبولینس ، میڈیکل اسٹوراور دودھ کی فراہمی سمیت ہنگامی خدمات کے علاوہ باقی سب کچھ ریاست میں بند ہونے کی توقع ہے۔ تینوں جماعتوں نے دکانداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے ادارے بند رکھیں۔ |
اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) کی تین کمپنیاں ، ہوم گارڈ کے 500 اہلکار اور مقامی اسلحہ یونٹوں کے 400 جوان پہلے ہی جاری نواتری فیسٹیول سیکورٹی کے لیے اضافی افرادی قوت کے طور پر تعینات ہیں۔ لیکن ، بند کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، ممبئی پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت استعمال کرے گی۔ پولیس بینڈوباسٹ کو پیر کو سڑکوں پر رکھا جائے گا۔
بند اتوار کی آدھی رات سے نافذ ہوگا۔ ہسپتالوں ، ایمبولینس ، میڈیکل اسٹوراور دودھ کی فراہمی سمیت ہنگامی خدمات کے علاوہ باقی سب کچھ ریاست میں بند ہونے کی توقع ہے۔ تینوں جماعتوں نے دکانداروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے ادارے بند رکھیں۔
کسانوں کو انصاف دلانے کے لئے مہاراشٹر بند میں شامل ہوں : نواب ملک
یہ بند نہ صرف لکھیم پور کھیری میں بے قصور کسانوں کے قتل کے خلاف ہے بلکہ ملک بھر کے کسانوں کو انصاف دلانے کے لئے بھی ہے۔ اس لئے اس بند کو کامیاب کرنا ریاست کے ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔ یہ باتیں آج یہاں این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے کہی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواب ملک نے کہا کہ کسانوں کا یہ قتل بی جے پی کی کسان مخالف پالیسی کی وجہ ہے۔
یہ بند کسانوں کو انصاف دلانے کے لئے اور انہیں قتل کرنے والے ویزرکے بیٹے کو قرار واقعی سزادلانے کے مطالبے کے طور پر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ریاست کی عوام اس بند کو مکمل طو رپر کامیاب کرے گی۔
مہاراشٹر بند میں کانگریس کے کارکنان بڑی تعداد میں شامل ہوں: ناناپٹولے
مہاراشٹروکاس اگھاڑی نے پیر 11تاریخ(آج) کومہاراشٹربندکا اعلان کیا ہے۔ اس بند کے دوران کانگریس کے لیڈران راج بھون کے سامنے ’مون ورت‘ احتجاج بھی کرنے والے ہیں۔ کانگریس کے کارکنان پوری طاقت سے اس بند میں شامل ہوتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں۔ یہ اپیل آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے کی ہے۔



