مہاراشٹر :تھانے ریلوے اسٹیشن کے باہر کالج کی طالبہ سے بدتمیزی کا واقعہ،زبردستی آٹو میں سوار کی کوشش-ویڈیو وائرل
ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹر کے تھانے شہر میں ایک 21 سالہ کالج کی طالبہ کے ساتھ آٹورکشا ڈرائیور نے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی۔زبردستی آٹو میں بیٹھانے کی کوشش۔ لڑکی نے مزاحمت کی تو وہ اسے چلتے ہوئے آٹو میں 500 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کالج کی طالبہ ہے۔ وہ کالج جا رہی تھی۔ اس دوران راستے میں کھڑے آٹو ڈرائیور نے اس پر نازیبا تبصرہ کیا، جب لڑکی نے آٹو ڈرائیور کے خلاف احتجاج کیا تو اس نے لڑکی کا ہاتھ پکڑ لیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگا۔
یہ واقعہ جمعہ کی صبح 6.15 بجے پیش آیا۔ اس کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔ آٹو ڈرائیور لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر کھینچتا ہوا نظر آرہا ہے۔ جب لڑکی نے خود کو آزاد کرنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے آٹو چلا دیا۔ لڑکی 500 میٹر تک گھسیٹتی رہتی ہے۔ لیکن وہ ہار نہیں مانتی۔ آخر کار، وہ اسے درمیان میں چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے۔پولیس نے فرار آٹو ڈرائیور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 354 (کسی بھی خاتون پر حملہ یا اس کی عزت کو مجروح کرنے کے لیے مجرمانہ طاقت کا استعمال) اور تعزیرات ہند کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔آٹورکشہ ڈرائیور جو فرار ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے کہا کہ ملزم کا سراغ لگانے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Shocking incident outside Thane railway station, rickshaw wala molested young women in day light #mumbaicity #mumbai #thane pic.twitter.com/xHUfyGsCVM
— Siraj Noorani (@sirajnoorani) October 14, 2022



