بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر ا کانگریس نے سوشانت سنگھ راجپوت معاملے میں سی بی آئی کی خاموشی پر اٹھائے سوال

ممبئی ،5؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی مہاراشٹرا یونٹ نے جمعرات کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) پر الزام لگایا کہ وہ فلم #اداکار #سوشانت سنگھ #راجپوت کی موت کی تحقیقات پر خاموش ہے۔ سی بی آئی نے ایک سال قبل اس کیس کی تفتیش کی ذمہ لی تھی۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ مرکز قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی کے باندرا علاقے میں اپنے #اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے اور سی بی آئی نے گزشتہ سال اگست میں تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالی۔

ریاستی کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے ٹویٹ کیاکہ سی بی آئی کے ذریعہ بہار پولیس سے لیے گئے سوشانت سنگھ راجپوت کی بدقسمت موت کی تحقیقات کو ایک سال ہوچکا ہے۔ ایف آئی آر بہار پولیس نے سی آر پی سی کی دفعہ 177 کے تحت درج کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ممبئی پولیس کی تحقیقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب 300 دن سے زیادہ ہوچکے ہیں جب #ایمس کمیٹی نے قتل کی بات کو مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ میں الزام لگایاکہ سی بی آئی جان بوجھ کر خاموش ہے۔ #قومی تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے تحقیقات کا یہ مذاق اس بات کی مثال ہے کہ مودی حکومت ان #ایجنسیوں کو اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے کس طرح استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button