بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا: امتحانات کی تاریخوں کا آخر کار اعلان -وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ کی اطلاع

مہاراشٹرا میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی تاریخوں کا آخر کار اعلان – اسکول کے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ کی اطلاع
 ممبئی:(اردودنیانیوز)کورونا انفیکشن نےتعلیمی سال میں کچھ رکاوٹیں پیدا کیں۔ تاہم، اس پر قابو پانے کے بعد، اس سال کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات معمول کے مطابق لیکن کسی حد تک بعد میں لئے جائیں گے۔ ریاستی اسکول کے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڈ نے بالآخر کلاس دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا آج اعلان کردیا۔
ورشا گائیکواڈ نے آج مطلع کیا کہ، "بارہویں جماعت کا امتحان ٢٣ اپریل سے ٢٩ مئی، ٢٠٢١ تک ہوگا اور اس امتحان کے نتائج کا اعلان جولائی کے آخر تک کیا جائے گا۔” دسویں جماعت کا امتحان ٢٩ اپریل سے ٣١ مئی، ٢٠٢١ کے درمیان ہوگا۔
ورشا گائیکواڈ نے بتایا کہ، امتحان کے نتائج کا اعلان اگست کے آخر تک کیا جائے گا۔ پچھلے سال سے ریاست میں کورونا کی دھوم چل رہی ہے..؟ اس بار دسویں اور بارہویں کے امتحانات کا کیا ہوگا، اس طرح کا سوال طلباء اور والدین کے سامنے تھا۔
وزیر مملکت برائے اسکول ایجوکیشن ورشا گائیکواڈ اور وزیر مملکت برائے اسکول ایجوکیشن بچو کڈو سے بھی بار بار اس بارے میں پوچھا گیا۔ دسویں اور بارہویں کے امتحانات سے متعلق فیصلہ کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا، ایسا بی کہا جارہا تھا۔
آخر کار، آج ورشا گائیکواڈ نے امتحانات کی مدت کا اعلان کیا ہے۔ اور ریاست میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کو بھی راحت بخشی ہے۔ کورونا کے وقت کے مطابق، یہ امتحانات کس طرح صحیح طور پر کروائے جائیں گے..؟ ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ لیکن، ورشا گائیکواڈ نے پہلے اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ، آن لائن امتحان دینا بہت مشکل ہے۔ لہٰذا، امکان ہے کہ طلباء کو امتحانی مرکز جانا پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button