بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا: احمد نگر سول اسپتال کے آئی سی یو میں لگی آگ، 10 کورونا مریضوں کی موت

ممبئی ،06؍ نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے احمد نگر سول اسپتال میں کورونا کے آئی سی یو وارڈ میں آگ لگنے کا دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ آگ لگنے سے 10 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ آئی سی یو میں داخل مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیز جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔معلومات کے مطابق جس وارڈ میں آگ لگی وہ کووڈ وارڈ تھا۔ فی الحال فائر ڈیپارٹمنٹ کی تحقیقات جاری ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔

واقعہ صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا۔احمد نگر کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر راجندر بھوسلے نے بتایا کہ مریضوں کو دوسرے اسپتال کے کوویڈ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کی عمارت کا ’فائر آڈٹ‘ کیا گیا ہے۔بھوسلے نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن فائر بریگیڈ کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد نگر میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہ نے کہاکہ مہاراشٹرا کے احمد نگر کے سول اسپتال میں دل دہلا دینے والے حادثے سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button