بین ریاستی خبریں

مھاراشٹرا : اپوزیشن قائدین کے حفاظتی انتظامات میں تخفیف

ممبئی :مھاراشٹرا کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے آج یہاں ریاست کے اپوزیشن قائدین کے حفاظتی انتظامات میں تخفیف کردی ہے جس میں سابق وزیر اعلی واپوزیشن لیڈر دیوندرفڈنویس مھاراشٹرا نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے اور بی جے پی ریاستی صدر چندرکانت پاٹل کا نام شامل ہیں۔

ریاستی وزارت داخلہ اور پولیس کے اعلی عہد دارن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سیاسی اور اہم شخصیات کو حاصل سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا تھا جس کے بعد کے لئے متذکرہ رہنماوں کی سیکیورٹی کو کم کردیا گیا۔


سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ، دیوندرفڈنویس کو اب زیڈ پلس کور کی بجائے وائی پلس سیکیورٹی کے ساتھ سیکیورٹی مل جائے گی۔ ان کی اہلیہ امروتہ فڈنویس اور بیٹی دیویجا کی سیکیورٹی کو وای و پلس و اسکورٹ سے ایکس زمرہ میں کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فڈنویس اور پاٹل کا شمار مھاراشٹرا کے ان قائدین میں ہوتا ہے جو شیوسینا ، کانگریس اور این سی پی پر مشتمل حکمران ایم وی اے حکومت پر کارکردگی کو لیکر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button