
شیوسینا اور بی جے پی کے ساتھ آنے کی قیاس آرائیوں پروزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے لگائی لگام
ممبئی، 6 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گذشتہ دنوں مہاراشٹرا میں بی جے پی اور شیوسینا کے دو لیڈران کے بیانات نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی۔ بی جے پی اور #شیوسینا پارٹیاں دونوں ہی ایک دوسرے کو دوست بتایا۔ اس کے بعد سیاسی گلیاروں میں مباحثوں کا بازار گرم ہوگیا۔ اب #شیوسینا کے صدر اور #مہاراشٹرا کے #وزیر اعلی ادھو #ٹھاکرے کا بیان آگیا ہے۔ جب ان سے #شیوسینا اور #بی جے پی کے ساتھ آنے کی قیاس آرائی پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ کہیں نہیں جارہے ہیں۔
ایک طرح سے شیوسینا اور بی جے پی کے جمع ہونے کی قیاس آرائیوں پرلگام لگاتے ہوئے #وزیراعلی #ٹھاکرے نے کہاکہ میں آج بھی اجیت پوار اور بالاصاحب تھوراٹ (Balasaheb Thorat ) کے ساتھ بیٹھا ہوں، میں کہیں نہیں جارہاہوں۔ این سی پی لیڈر اجیت پوار (Ajit Pawar) اور مہاراشٹرا #کانگریس کے سابق صدر بالاصاحب تھوراٹ مہاراشٹرا حکومت میں وزیر ہیں۔



