بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا : مندر کھلوانے کیلئے نہیں ، بلکہ بڑھتے کورونا کیخلاف احتجاج کریں :وزیراعلیٰ

ممبئی ، ۵؍ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی اور مہاراشٹرا نو نرما ن سینا کو نشانہ بنایا ہے ، جو مہاراشٹر میں مندروں کے کھولے جانے اور مذہبی تقریبات کی اجازت کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مندر اور دیگر مقامات کو کھولے جانے کی عجلت میں ہیں۔ لیکن میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مندرکھولے جانے کے لئے نہیں؛بلکہ کرونا کے سدباب کیلئے احتجاج کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مندروں اور دیگر مقامات کو دوبارہ کھولے جانے کے لیے احتجاج نہ کریں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مہاراشٹر میںکروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے،اور حکومت دوبارہ سخت قوانین کے نفا ذپر پابندعمل ہے ۔نیز واضح ہوکہ ممبئی پولیس نے بی جے پی لیڈر سدھیر منگیٹوار کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دراصل بی جے پی لیڈر اپنے 30 کارکنوں کے ساتھ بابل ناتھ مندر کے دروازوں کو دوبارہ کھولے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

جنم اشٹمی کے موقعہ پر مذہبی تقریبات کی اجازت حکومت نے نہیں دی تھی، اس کے باوجود بی جے پی ایم ایل اے رام کدم نے دہی ہانڈی منانے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد پولیس نے ان کے گھر کو مکمل طور پر گھیر لیا۔ ساتھ ہی مہاراشٹر نونرمان سینا کے چار کارکنوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ کارکن پابندی کے باوجود دہی ہانڈی کا اہتمام کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button