
ناسک ، 14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے #ناسک میں واقع گورنمنٹ کرنسی نوٹ پریس سے 5 لاکھ روپے کی چوری کا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملک کے محفوظ ترین کرنسی نوٹ پریس میں چوری کی وجہ سے انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود انتظامیہ جانچ کررہی ہے کہ آخر یہ 5لاکھ رقم کہاں گئی، یہ تمام نوٹ 500 روپے کے تھے۔پرنٹنگ پریس کے ساتھ ساتھ پولیس بھی اس سلسلے میں خاموش ہے، تاہم #پولیس نے متعدد ٹیمیں تشکیل دے کر تفتیش کر رہی ہیں۔ انٹلیجنس #ایجنسیاں بھی اس معاملہ میں تفتیش کر رہی ہیں۔ ناسک میں واقع کرنسی #پرنٹنگ #پریس میں #ہندوستانی کرنسی کے نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ یہاں ایک سال میں تقریباً 2.5 ڈھائی ہزار #کروڑ کے #نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔
لہٰذا #فیکٹری کیلئے جدید ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔یہاں تک کہ ملک میں نوٹ بندی کے وقت فیکٹری میں دن رات نوٹ چھاپے گئے تھے ۔اب اس پرنٹنگ پریس میں یہ چونکا دینے والا چوری کا #معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔کرنسی پرنٹنگ پریس سے نوٹ #غائب ہونے کے بعد کچھ عرصے سے خفیہ محکمانہ انکوائری جاری ہے۔ لیکن معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پرنٹنگ پریس کے اہلکار پیر کے روز مضافاتی پولیس اسٹیشن پہنچے۔



