بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر: شیوسینا لیڈر بھاونا گاولی 5 مئی کو طلب ، منی لانڈرنگ کیس میں 3بار نہیں پہنچی ای ڈی آفس

ممبئی، 29 اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ای ڈی نے شیوسینا لیڈر بھاونا گاولی Bhavana Gawali کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ اب انہیں 5 مئی کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔ای ڈی نے اسے پہلے تین بار طلب کیا تھا لیکن وہ پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہیں ہوئیں۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ زیر تفتیش ہے۔

اگر شیوسینا اس بار بھی پوچھ گچھ کے لیے حاضر نہیں ہوتی ہے تو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ The Enforcement Directorate ان کے خلاف عدالت جا سکتا ہے۔گاولی کے خلاف مہیلا پرتشتھان ٹرسٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ٹرسٹ میں منی لانڈرنگ کا کیس بہت پرانا ہے۔ اگر وہ 5 مئی کو بھی پیش نہیں ہوتی ہیں تو عدالت سے ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی اپیل کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button