بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر :ریاستی حکومت کا گھر گھر جاکر کرونا ویکسین لگانے کی تیاری

ممبئی، 30جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #مہاراشٹرا کی حکومت نے بدھ کے روز #بمبئی ہائی #کورٹ میں بتایا کہ وہ ان لوگوں کیلئے اینٹی کووڈ #ویکسین لگانے کیلئے گھر گھر جا کر #ویکسین (Door-to-Door-vaccination) لگانے کا پروگرام شروع کرے گی ،جومرض سے جلد بازیاب نہیں ہوسکتے ،#ریاستی سرکار نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کی منظوری کا انتظار نہیں کیاجائے گا۔

ریاستی ایڈوکیٹ جنرل آشوتوش کمبھ کونی نے #چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس جی ایس کولکرنی کے بنچ کو بتایا کہ ٹرائل اور تجرباتی بنیادوں پر گھر گھر جاکر حفاظتی ٹیکہ کاری سب سے پہلے ضلع #پونے میں میں شروع کیا جائے گا۔کمبھ کونی نے کہا کہ ہم مرکزی سرکار کو کھر گھر جاکر ویکسی نیشن شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لئے نہیں بھیجیں گے، ہم (ریاستی حکومت) ا س سلسلے میں خود فیصلہ کریں گے۔

ریاستی حکومت نے منگل کو عدالت میں ایک حلف نامہ داخل کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اس کے لئے کچھ شرائط عائد کی جائیں گی، جیسے فائدہ اٹھانے والے کے اہل خانہ سے تحریری رضامندی اور فیملی ڈاکٹر کی طرف سے ایک سرٹیفکیٹ لیا جائے گا تاکہ وہ ویکسین کے کسی منفی اثرکی ذمہ داری لے ۔بدھ کے روز عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر سے سرٹیفکیٹ مانگنے کی شرط ناقابل قبول عمل ہے۔چیف جسٹس دتا نے کہا کہ ہمیں امید ہے اور یقین ہے کہ آپ (حکومت) ڈاکٹر کی تصدیق کرنے پر اصرار نہیں کریں گے۔

اس صورت میں کوئی ڈاکٹر کیسے کسی منفی اثر کی ذمہ داری لے سکتا ہے ؟ ایسے ناقابل قبول شرط نہ رکھی جائے۔واضح ہو کہ عدلیہ دو وکیل ، دھرتی کپاڈیا اور کنال تیواری کی طرف سے دائر ایک پی آئی ایل کی سماعت کر رہی تھی ، جس نے مرکز اور ریاستی حکومت سے کہا گیاتھا کہ وہ 75 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے گھر گھر جاکر ویکسین کی فراہمی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button