بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

مہاراشٹر: ماں کی توہین کا بدلہ لینے کیلئے نوجوان نے کیا 15 سال کے بچے کاقتل

ناگپور، 12 جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹراکے ناگپورمیں ماں کی تذلیل کا بدلہ لینے کیلئے 20 سال کے سورج ساہونے مبینہ طور پر 15 سال کے بچے کو ہلاک کردیا ۔پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سورج ساہو نامی نوجوان نے جمعرات کو منگلو پانڈے (15) کو اغوا کیا اور پتھر سے مار کر اسے مار ڈالا۔پولیس افسر کے مطابق ساہو نے دعویٰ کیا کہ نابالغ کے چچا نے اس کی ماں کو ہراساں کرکے اس کی توہین کی تھی۔

ملزم نے منگلو کے والدین کو فون کرکے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ منگلو کے چچا کے کٹے ہوئے سر کی تصویر واٹس ایپ کے ذریعے بھیجیں تبھی منگلو زندہ بچے گا اور کچھ دیر بعد اس نے منگلو کو پتھر سے مار مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ساہو موقع سے فرار ہوگیا، لیکن اسے بورکھیڑی سے گرفتار کرلیا گیا۔ساگر ساہو نے پولیس کو بتایا تھا کہ 13 اپریل کو وہ کسی کام کے لئے بوری کھیڑی سے کرسٹ فورڈ مارکیٹ جا رہا تھا۔

اس وقت اس کے پاس 24 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے بھی تھے، جو اس نے اپنے بیگ میں رکھے تھے۔ تھوڑی دیر کے بعد کچھ لوگ اس کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھ گئے اور پھر ایک شخص نے بتایا کہ اس کی قمیض پر کوڑا کرکٹ تھا، پھر دوسرے نے اس کا رخ موڑا اور پھر سب نے مل کر ساہو کا بیگ غائب کردیا۔ اس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے تفتیش شروع کی اور اس گروہ کو پکڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button