گوشہ خواتین و اطفال

اپنے کچن سے حسن بنائیں

انڈا

آپ اپنے حسن کو انڈے کی مدد سے دو بالا کرسکتی ہیں۔ ایک انڈا پھینٹیں اور اسے چہرے اور گردن پر لگاکر آرام سے لیٹ جائیں بیس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ انڈا جلد کو کسنے میں مدد دیتا ہے اور غذائیت فراہم کرتا ہے۔ تھکا دینے والا دن گزارنے کے بعد اگر چہرے پر انڈے کا ماسک لگایا جائے تو بہت آرام ملتا ہے۔ انڈے کی سفیدی حیرت انگیز طور پر چہرے کی صفائی کرتی ہے۔ انڈے کو شیمپو کرنے سے نصف گھنٹہ قبل سر پر لگائیں یہ آپ کے بالوں کے لئے خصوصی کنڈیشنر کا کام کرے گا۔

چائے

ٹھنڈی چائے میں روئی بھگوکر آنکھوںپر لگائیں۔ اس سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور ہوگی۔ چائے کی پتی کا استعمال باقاعدگی سے کرتی رہیں۔ پتی پانی میں ڈال کر ابالیں اور قہوہ ٹھنڈا کریں۔ شیمپو کرنے کے فوراً بعد بالوں کو قہوے سے دھولیں۔ اس سے بالوں کی چمک میں اضافہ ہوگا۔ مسلسل استعمال سے قہوے کے جیسا ہلکا ساشیڈ بھی چمک کا حصہ بن جاتا ہے۔

نمک

نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر آنکھیں دھونے سے آنکھیں شفاف اور چمکدار ہوجاتی ہیں۔ اس پانی سے روئی بھگوکر بھی جائیں تھکاوٹ اور درد سے آرام ملے گا۔

کیسٹر آئل

کیسٹر آئل بیرونی استعمال کے لئے بہترین چیز ہے۔ یہ جلد پر انتہائی خوشگوار اثر چھوڑتا ہے۔ رات کو سونے سے قبل سر میں نرم ہاتھوں سے کیسٹر آئل کی مالش کریں اور صبح دھولیں۔ کیسٹر آئل کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ جلد کے تجدید شباب کا مسلمہ ذریعہ ہے۔ کیسٹر آئل کو سر میں اچھی طرح لگائیں۔ گرم پانی میں تولیہ بھگوکر اسے نچوڑ لیں اور سر کے گرد باندھ لیں۔ اس طریقے سے کیسٹر آئل سر کی جلد کے اندر تک اثر کرے گا۔ کیسٹر آئل سے پلکیں سیاہ، لمبی اور گھنی ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button