بین الاقوامی خبریں

اردو سمیت روانی کے ساتھ 6 زبانیں بولنے والے سعودی رضا کار سے ملیے

ریاض، 16 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سعودی عرب کے ایک نوجوان اپنے ملک میں صحت کے شعبے میں ایک رضا کار کے طور پر خدمات انجام دینے کے ساتھ اردو سمیت چھ غیر ملکی زبانیں بھی سیکھ لی ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ زبانیں سیکھنے کا مقصد حجاج کرم اور بیت اللہ کی زیارت کے لیے آنے والے مسلمانوں کی مدد اور ان کی خدمت کرنا ہے۔

رضا کار ٹیم کے رکن محمد بخش نے کہا کہ میں سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی شعبہ صحت عامہ میں زیر تعلیم ہوں۔ میں 6 زبانیں بول سکتا ہوں۔ یہ زبانیں میں نے اپنی تعلیم کے دوران حاصل کی ہیں۔ میں گذشتہ کئی سال سے سعودی عرب میں آنے والے حجاج کرام اور عمرہ زائرین سے ملاقاتوں کے دوران سیکھی ہیں۔

اب میں عربی زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی، اردو، انڈونیشین اور بنگلہ بول سکتا ہوں جب کہ اب میں فرانسیسی زبان سیکھ رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان زبانوں کے سیکھنے سے مجھے اپنے کام میں بہت مدد ملی۔ میری پیشہ وارانہ ڈیوٹی سے متعلق ذمہ داریاں بہتر ہوئیں اور رضا کارانہ سرگرمیوں میں بھی سہولت ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں آنے والے تمام حجاج کرام روانی سے عربی نہیں بول سکتے۔ انہیں رہنمائی کے لیے ایسے لوگوں کی تلاش ہوتی ہے جو ان کے ساتھ ان کی زبان میں بات کرسکیں۔

محمد بخش نے کہا کہ میں جو رضاکارانہ صحت کے شعبے میں خدمات انجام دے رہا ہوں ان میں بلند فشار بلڈ پریشرچیک کرنا، وزن کرنا، اونچائی کی پیمائش کے علاوہ خون کی اقسام کی نشاندہی کرنا، کمیونٹی کے افراد کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دینا، ابتدائی طبی امداد کی تربیت دینا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button