احتلام کا دیسی علاج
ہوا لشافی: گوکھرو 3تولہ کو تین بار دودھ میں بھگوکر خشک کرلیں اور سفوف بنا کر رکھ لیں، سفید خشخاش 10گرام، مغز بادام شیریں 6گرام، عرق گلاب نصف پیالی، ثعلب مصری 6گرام، بہمن سفید 6گرام، تخم شلجم، پان کی جڑ، شقاقل مصری ایک ایک گرام پیس لیں۔
طریقہ استعمال : گو کھرو کا سفوف 5گرام تمام دواؤں کے ساتھ دودھ میں شامل کرکے خوب پھینٹیں اور چینی بقدر ذائقہ ملاکر ایک دو جوش دے کر حریرہ بناکر پئیں ، صبح نہار منہ 5دن لگاتار کریں اللہ کے فضل سے کمر درد، احتلام جریان کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔
کلونجی اور مردانہ طاقت
ایک انتہائی سادہ غذا کلونجی اگر روزانہ ناشتے میں استعمال کی جائے تو مردانہ قوت میں حیرت انگیز اضافہ ہوسکتا ہے ایک کپ کلونجی کے بیج، دو چمچ میتھی کے بیج اور ایک چمچ نیاز بولیکر ان تمام اجزاء کو پیس لیں۔ ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کرلیں اور کھالیں اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں صرف چھ ہفتے میں حیرت انگیز نتیجہ دیکھیں گے۔ کلونجی کا استعمال نہ صرف آپ کی مردانہ قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے اگر اس کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں برے کولیسٹرول کو ختم کرکے بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
مردانہ قوت میں اضافہ
انار کے استعمال کرنے سے منویہ جرثومے طاقتور ہوتے ہیں۔ جس سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر احتلام کی تکلیف ہو تو انار کا چھلکا پیس کر تین تین گرام پانی کے ساتھ صبح شام استعمال کریں۔ اگر منہ سے پانی آتا ہو یا منہ میں بدبو پیدا ہوتی ہو تو تین تین گرام پسا ہوا چھلکا پانی سے کھائیں اور چھلکا ابال کر غرارے اور کلیاں کریں۔
قوت باہ کیلئے
یہ اعصابی کمزوری سے ہونے والی مردانہ کمزوری کو دور کرکے مرد کی طبیعت کو ہشاش بشاش کرنے والا نسخہ ہے۔
اجزاء: کلونجی 50 گرام، میتھرے 50 گرام، اسگندھ 50 گرام، شہد 250 گرام۔
ترکیب تیاری: تینوں ادویات کا باریک سفوف بنالیں اور شہد میں ملالیں۔
طریقہ استعمال: آدھا چمچ چائے والا صبح وشام خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ اکیس روز تک استعمال کریں۔
فوائد: اعصابی کمزوری اور جسمانی تمام درد اور جوڑوں کا درد ختم کرتا ہے، معدہ کی خرابی بھی ختم کرتا ہے اور خوب بھوک لگاتا ہے اور قوت باہ کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ معالج سے صلاح بہتر ہے۔
ضعفِ باہ کا آسان نسخہ
کثرت مباشرت یاعمر کی زیادتی کی وجہ سے آنے والا ضعف باہ کے لئے ایک بہترین نسخہ نسخہ قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔50گرام سیب لیں اور اس کے ساتھ 50گرام لونگ لیں، سیب کا رس نکال کر اس میں لونگ ڈال دیں اور اس کو فریج میں چار دن کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد لونگ نکال لیں اور اس کو سایہ میں سکھالیں اور پھر باریک پیس کر روزانہ آدھا چمچ نہار منہ دودھ کے ساتھ لیں، یہ عمل ایک مہینہ کریں۔ اس کے استعمال سے ضعف باہ ختم ہوجائے گی اور زبردست تناؤ بھی پیدا ہوگا۔
جسمانی کمزوری کا علاج
جسمانی کمزوری کو دور کرنے اور قوت باہ میں اضافہ کی غرض سے شہد کا استعمال نہایت مفید ہے اس مقصد کے لئے شہد کو انڈے، پیاز اور گاجر کے ساتھ استعمال کیاجائے تو کمزوری کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
رحیمی شفاخانہ |



