سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

جڑی بوٹیوں سے مردانہ بانجھ پن کا علاج ممکن

اس پودے کے بیج ہمیشہ سے جنسی صحت کیلئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق حمل قرار نہ پانے کے 20 فیصد کیس صرف مردانہ بانجھ پن کی وجہ سے ہوتے ہیں جبکہ مزید 30 سے 40 فیصد میں بھی مردانہ بانجھ پن کا حصہ ضرور ہوتا ہے۔ جدید انگریزی ادویات تاحال ان مسائل کا شافی علاج پیش نہیں کرسکی ہیں البتہ دیسی جڑی بوٹیاں اور نسخہ جات بڑی حد تک کارگر پائے گئے ہیں۔ صدیوں سے آزمودہ کچھ دیسی جڑی بوٹیاں اور اجزاء مندرجہ ذیل ہیں۔ جو نہ صرف قوت باہ میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ بانجھ پن میں بھی انتہائی مفید پائے گئے ہیں۔

کونچ کے بیج

کالے یا سفید رنگ کے پھلوں والے اس پودے کے بیج ہمیشہ سے جنسی صحت کیلئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ اگرچہ اس کے تنے اور پتوں کا بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بیج خصوصاً طاقتور ہوتے ہیں۔

سلاجیت

سلاجیت صحت، طاقت اور عمدہ کارکردگی کیلئے بہترین نسخہ ہے۔ یہ پٹھوں کو طاقت دیتی ہے۔ طاقت بڑھاتی ہے اور لمبے وقت تک تھکنے نہیں دیتی، اسے جنسی ٹانک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

سفید موصلی یامارچوب

اس کی جڑ کو خشک کرکے جنسی اشتہا کو بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اس میں 30 فیصد الکلائڈ 10 سے 20 فیصد قدرتی سیٹرائڈ سیپونن، 40 سے 45 فیصد پولیس سیکارائڈ اور 5 سے 7 فیصد کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین پائے جاتے ہیں۔ اس کا مستقبل استعمال نامردی، اسپرم کی کمی، سرعت انزال اور بانجھ پن سے نجات دلاتا ہے۔

انڈین جنسنگ

یہ مردانہ بانجھ پن کے علاج کا مجرب نسخہ ہے اور قوت باہ، سپرم کی تعداد اور صحت میں اضافے کے ساتھ نامردی کے خاتمہ کیلئے بھی بہت مفید ہے۔

مردوں میں باپ بننے کی صلاحیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟

www.urduduniyanews.com

متعلقہ خبریں

Back to top button