بین ریاستی خبریںسرورق

کولکاتا آبروریزی اور قتل سانحہ کانگریس-ٹی ایم سی میں اختلاف، راہل گاندھی کے پوسٹ سے ممتا بنرجی ناراض

ممتا بنرجی کی ناراضگی کے بعد کانگریس لیڈران کی طرف سے صفائی دی گئی ہے

کولکاتہ ؍نئی دہلی ،20اگست :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)کولکاتا آبروریزی اور قتل سانحہ کے بعد پورے ملک میں ہلچل بڑھ گئی ہے، جہاں ایک طرف پورے ملک میں اس سانحہ کے سبب احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف اب اس معاملے میں سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کولکاتا آبروریزی-قتل سانحہ سے متعلق 14 اگست کو سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پرپوسٹ کیا تھا اورکئی سوال کھڑے کئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ متاثرین کوانصاف دلانے کے لئے جگہ ملزمین کوبچانے کی کوشش اسپتال اورمقامی انتظامیہ پرسنگین سوال کھڑے کرتی ہے۔راہل گاندھی کے پوسٹ کے بعد ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ناراض نظرآرہی ہے، راہل گاندھی کے اٹھائے گئے ان سوالوں کے سبب ممتا بنرجی نے کانگریس کے دو بڑے لیڈران کو خود فون کرکے سخت ناراضگی ظاہرکی ہے۔

ممتا بنرجی کی ناراضگی کے بعد کانگریس لیڈران کی طرف سے صفائی دی گئی ہے۔ لیڈران نے کہا کہ راہل گاندھی نے کوئی سیاسی حملہ نہیں بولا۔ انہوں نے صرف کولکاتا معاملے کی بات نہیں کی، لیکن ممتا بنرجی کچھ بھی سننے کو تیار نہیں تھیں، وہ مسلسل ناراضگی جتاتی رہیں۔ یہ دونوں لیڈر جن سے ممتا بنرجی نے ناراضگی ظاہرکی ہے وہ کانگریس اورممتا بنرجی کے درمیان پُل کا کام کرتے آئے ہیں۔دراصل، کولکاتا معاملے سے متعلق مسلسل بی جے پی شروعات میں راہل گاندھی کی خاموی پر سوال اٹھاتی رہی، جس کے بعد آخرکار راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا تھا، ویسے تو راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر جو پوسٹ کیا تھا، اس میں انہوں نے کولکاتا سمیت ملک کے الگ الگ حصوں میں ہوئے کئی آبروریزی معاملے کا ذکرکیا تھا، لیکن راہل گاندھی کے سوال ممتا بنرجی کو قطعی راس نہیں آئے۔ ایسے میں معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے کانگریس فی الحال خاموش ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button