بین ریاستی خبریں

ممتا بنرجی طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی

کلکتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممتابنرجی اسی ہفتے جمعہ کو یاس طوفان سے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گی۔پہلے وہ جنوبی 24پرگنہ جائیں گی۔اس کے بعد مشرقی مدنی پور کے دیگھا جائیں گی۔اس کے علاوہ سندیش کھالی،ساگر بھی جائیں گی انتظامیہ سے ملاقات کرنے کے بعد ممتا بنرجی اسی دن کلکتہ واپس آجائیں گے۔ان کے ساتھ چیف سیکریٹری الاپن بندوپادھیائے بھی ہوں گے۔ 

اطلاعات کے مطابق ممتا بنرجی شمالی 24پرگنہ کے ہنگل گنج کا دورہ کریں گی ۔سندیش کھالی میں انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔اس کے بعد جنوبی 24پرگنہ کے متاثرہ علاقوں کا ہوائی جائزہ لیں گی۔اس کے بعد ممتا بنرجی دیگھا جائیں گی اور افسران سے ملاقات کریں گے۔یاس طوفان کے اڑیسہ کے ساحلی علاقے بالاسور سے ٹکراگیا اس کی وجہ سے بنگال میں زیادہ نقصانات نہیں ہوئے ہیں ۔

مگر دیگھا اور مندار منی جیسے ساحلی علاقے میں سمندری طغیانی کی وجہ سے پانی بھر گیا ہے ۔سمندر اور دریا میں پانی کاسطح بلند ہونے کی وجہ سے بہت سارے علاقوں میں عملی طور پر سیلاب کا باعث بنا ہے۔ پوری ریاست میں 134 ندی ڈیم ٹوٹ چکے ہیں کوتل میں چاندگرہن کی وجہ سے طوفان کے ساتھ ہی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اس رات ساحل کے علاقوں میں ایک بار پھر تیز جوار آنے کا امکان ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ایک کروڑ افراد اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں ۔ طوفان کی وجہ سے لاکھوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے یہ بھی خدشہ ہے کہ نمکین پانی کی وجہ سے بہت ساری زرعی اراضی ضائع ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button