سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

پھلوں کا بادشاہ آم کے بیش بہا فائدے

آم پھلوں کا بادشاہ ہے اور بے شک ہم اسے ذوق وشوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ سچ پوچھیں تو ہمیں آم کھانے کے لیے کسی قسم کے بہانوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شاید ہی کوئی فرد ایسا ہوگا جسے آم پسند نہ ہوں، تاہم، اس قابل ذکر پھل کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ آپ کو صحت سے متعلق کئی طرح کے فوائد پیش کرتا ہے۔

اگر آپ کو پھر بھی یقین نہیں آیا تو آم کھانے سے حاصل ہونے والے صحت کے بیش بہا فوائد کی ایک فہرست درج ذیل ہے، ہمیں امید ہے کہ اس کی روشنی میں آم مزید اہمیت اختیار کرکے آپ کی نظر میں ایک خاص مرتبہ حاصل کرلے گا۔

کولیسٹرول کا توازن ٹھیک رکھے

آم میں غذائی اجزاء خصوصاً وٹامن سی، فائبر اور پیکٹین کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ یہ کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین پھل ہے۔

جلد میں نکھار لاتا ہے

جلد کی شفافیت کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ آپ اپنی جلد اور اپنے جسم کا کس قدر خیال رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جو کھاتے ہیں اس کا براہ راست اثر آپ کی ظاہری شخصیت پر پڑتا ہے یعنی جو آپ دوسروں کو نظر آتے ہیں وہ اس بات کا غماز ہے کہ آپ کس قدر صحت بخش غذا کھاتے ہیں۔

آم آپ کے جسم کو اندر سے صاف کرکے آپ کو توانائی دیتے ہیں، جس سے نہ صرف آپ کی رنگت میں نکھار آتا ہے بلکہ آپ خود کو چاق و چوبند اور تندرست و توانا محسوس کرتے ہیں۔

یہ مزیدار پھل آپ کی جلد کے مساموں کی صفائی اور آپ کی جلد کو شاداب کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ لہٰذا اگلی بار جب کوئی آپ کو یہ بتائے کہ آم کھانے سے چہرے پر دانے نکل آتے ہیں تو ہمیں یقین ہے کہ آپ اس کی ان باتوں کا یقین نہیں کریں گے۔

جسم کو متناسب کرتا ہے

ٹارٹارک، مالیک ایسڈ اور اسٹرس ایسڈ سے بھرپور آم آپ کے جسم کو متناسب اور دلکش بنانے کا ایک بہت بڑا ذریعہ بنتے ہیں۔ آپ کے جسم کی خوبصورتی، چہرے کی شادابی اور نظامِ انہضام کوبرقرار رکھنے کا ایک کلیدی جزو آموں میں پوشیدہ ہے جو آپ کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

وزن کم کرنے میں معاون

چونکہ آم میں بہت سے غذائی اجزاء اور معدنیات کا مرکب پوشیدہ ہوتا ہے لہٰذا آم کھانے کے بعد آپ کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور طبیعت بھی خوشگوار رہتی ہے، جس کے بعد آپ کو کسی قسم کے اسنیکس وغیرہ کھانے کی کوئی حاجت نہیں رہتی۔ اس کے ساتھ ساتھ آم میں موجود اعلیٰ فائبر کا ذخیرہ ہاضمے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں موجود ان چاہی کیلوریز کو جلاتا ہے۔

لُو لگنے سے محفوظ رکھتا ہے

آم اور موسم گرما کا گویا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ لیکن ایک سے زیادہ وجوہات کی بناء پر آم کھاتے ہی آپکے جسم کا اندرونی نظام خاصا سرد ہوجاتا ہے جو آپ کو گرمی کی شدت اور لُو لگنے کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے۔ لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ جیسے ہی گرمیوں کا آغاز ہوتا ہے آپ کو دن میں ایک یا دو آم ضرور کھانے ہیں۔

آموں کے ذریعے آپ اپنی صحت سے متعلق زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔  پھلوں کے بادشاہ کے جو خواص اور فوائد ہم نے بتائے ہیں وہ اس سے زیادہ اوصاف وخوبیوں سے بھرا ہوا ہے۔ لہٰذا یہ یقینی بنائیں کہ ہر موسم گرما میں اس  بہترین پھل کو اپنی روز مرہ غذا میں ضرور شامل کریں گے۔

Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039

Phone : 080-23180000/23397836 mobile no 9343712908 

متعلقہ خبریں

Back to top button