
منیش سسودیا کا مرکزی حکومت پرنشانہ : کہا – آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت سے متعلق کوئی ڈیٹا نہیں مانگا
نئی دہلی ،10؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی کے نائب #وزیراعلیٰ منیش #سیسودیا نے کورونا وبا کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ملک میں ہونے والی کسی بھی موت کے حوالے سے ریاستوں سے ڈیٹا کی مانگ پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ منگل کو منعقد ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں سیسودیا نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دہلی حکومت سے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات سے متعلق کوئی ڈیٹا نہیں مانگا۔
انہوں نے کہاکہ #دہلی #حکومت کو مرکزی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے جس میں یہ پوچھا گیا ہو کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوئی موت ہوئی ہے یا نہیں۔ میں اپنے افسران سے مسلسل پوچھ رہا ہوں کہ کیا مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی خط آیا ہے؟ ہم اپنا جواب مرکزی حکومت کو بھیجیں گے اور اسے مرکزی حکومت، #سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے رکھیں گے۔سیسودیا نے کہا کہ جب آپ ریاستی حکومت سے نہیں پوچھیں گے تو وہ کیسے بتائیں گے؟
دہلی میں #آکسیجن کا بحران تھا، لیکن تحقیقات کے بغیر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کتنی #اموات ہوئیں؟ ہم نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی اس کو ایل جی صاحب سے کہہ روکوا دیا تھا کہ مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ بات چیت کرے۔ حکومت، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ اور عوام کو رکھیں۔انہوں نے کہاکہ آج کے اخبارات میں میں نے خبر پڑھی ہے کہ مرکزی حکومت کہہ رہی ہے کہ اس نے ریاستی حکومتوں سے پوچھا ہے کہ ان میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کتنی اموات ہوئیں۔ اخباری رپورٹس بتا رہی ہیں کہ 12 ریاستوں نے کہا کہ کوئی موت نہیں ہوئی اور ایک ریاست نے کہا ، ہوئی۔
کچھ دن پہلے میں نے #اخبارات میں پڑھا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو 13 اگست تک کا وقت دیا ہے اور پوچھا کہ کیا موت آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے؟ جہاں تک ہمارا تعلق ہے، دہلی حکومت کو #مرکزی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی #خط موصول نہیں ہوا ہے۔



