تلنگانہ کی خبریں

اردو یونیورسٹی میں تہذیبی و ثقافتی اداروں پر قومی سیمینارکا آج افتتاح

اردو یونیورسٹی میں تہذیبی و ثقافتی اداروں پر قومی سیمینارکا آج افتتاح


حیدرآباد: (اردودنیا.اِن)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، مرکز برائے مطالعاتِ اردو ثقافت (سی یو سی ایس) کے زیر اہتمام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تعاون سے 15 اور 16 فروری کو قومی آن لائن سیمینار ’’اردو زبان کے تہذیبی و ثقافتی ادارے‘‘ (داستان گوئی، قوالی، مشاعرہ، مرثیہ خوانی، چہاربیت، لوک گیت، بھانڈ، سوانگ، رہس، ڈراما وغیرہ) کے زیر عنوان اہتمام کیا جارہا ہے۔

پروفیسر محمد ظفر الدین، ڈائرکٹر سی یو سی ایس کے بموجب افتتاحی اجلاس 3 بجے سہ پہر شروع ہوگا۔ پروفیسر شہپر رسول، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، صدارت کریں گے۔ پروفیسر بیگ احساس، سابق صدر شعبۂ اردو، یونیورسٹی آف حیدرآباد کلیدی خطبہ دیں گے۔

پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈین اسکول آف لینگویجس مہمان ذی وقار ہوں گے۔ ڈاکٹر احمد خان، کنوینر اور ڈپٹی ڈائریکٹر مرکز نے اردو ادب و ثقافت کے قدردانوں سے سیمینارمیں آن لائن شرکت کی درخواست کی ہے۔دونوں دن کا پروگرام انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے یو ٹیوب چینل www.youtube/imcmanuu پر دیکھا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button