تلنگانہ کی خبریںسرورق

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹگریٹیڈ بی اے، بی ایس سی اور بی کام بی ایڈ کورسز کے لیے درخواستیں طلب

مانو میں انٹگریٹیڈ بی ایڈ کورسز میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب

حیدرآباد 09 جون: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) نے تعلیمی سال 2026 کے لیے چار سالہ انٹگریٹیڈ بی اے بی ایڈ، بی ایس سی بی ایڈ اور بی کام بی ایڈ (سیکنڈری) کورسز، حیدرآباد اور بی اے بی ایڈ (پریپریٹری) دربھنگہ، بہار میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

یونیورسٹی کے مطابق ایسے امیدوار جو این سی ای ٹی نیشنل کامن انٹرنس ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں، وہ 23 جون 2026 تک مانو کے داخلہ پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ڈائرکٹر نظامت داخلہ پروفیسر سید امتیاز حسن نے بتایا کہ درخواست گزاروں کے لیے اردو زبان سے متعلق اہلیت کا ثبوت پیش کرنا لازمی ہے۔ امیدوار نے دسویں یا بارہویں جماعت میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہو، یا اردو کو بطور مضمون پڑھا ہو، یا کسی مساوی مدرسہ کورس میں کامیابی حاصل کی ہو۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے لیے اردو (پیپر کوڈ 113) کو بطور زبانِ اول منتخب کرنا بھی ضروری ہے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے اردو کا پرچہ نہیں دیا ہے، وہ مانو میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

داخلہ شیڈول کے مطابق منتخب امیدواروں کی پہلی فہرست 25 جون کو جاری کی جائے گی۔ 26 تا 28 جون امیدوار اپنے دستاویزات اپ لوڈ کر سکیں گے جبکہ 29 جون کو اسناد کی جانچ ہوگی۔ فیس جمع کرانے کی تاریخ 30 جون اور یکم جولائی مقرر کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق دوسری منتخب فہرست 6 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ داخلوں سے متعلق مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ، فون نمبر 040-23120600 (ایکسٹینشن 1801) یا ای میل کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ طلبہ کو تازہ ترین اعلانات اور معلومات کے لیے یونیورسٹی کے سرکاری واٹس ایپ چینل سے بھی منسلک رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button