
اردو یونیورسٹی میں اسکول آف ایجوکیشن اور دیگر طلبہ کے لیے 20؍ اپریل کو جاب میلہ
اردو یونیورسٹی میں 20؍ اپریل کو جاب میلہ
حیدرآباد، 11؍ اپریل — مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)، حیدرآباد کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام ایک اہم جاب میلہ 20؍ اپریل 2025 کو منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں مانو کے اسکول آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ کے طلبہ کے ساتھ دیگر کالجوں کے طلبہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
طلبہ کے لیے مفت رجسٹریشن
طلبہ بغیر کسی فیس کے درج ذیل لنک کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں:
🔗 طلبہ رجسٹریشن لنک
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18؍ اپریل مقرر کی گئی ہے۔
اسکولس اور تعلیمی اداروں کے لیے موقع
ڈاکٹر محمد یوسف خان، ڈائرکٹر پلیسمنٹ سیل کے مطابق، اس جاب میلے میں اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو تربیت یافتہ اساتذہ اور انسانی وسائل کے انتخاب کا بہترین موقع حاصل ہوگا۔
جو اسکول یا ادارے اس جاب فیئر میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ 5000 روپے فیس کے ساتھ درج ذیل لنک پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں:
🔗 اسکول و ادارہ رجسٹریشن لنک
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
-
ڈاکٹر محمد یوسف خان: 9848171044
-
جناب غفران برکاتی: 9044145228
-
جناب سمیر پاشاہ: 9700064077
ڈاکٹر محمد مصطفی علی سروری (پبلک ریلیشنز آفیسرانچارج)
🌍 تازہ ترین خبریں، اپڈیٹس اور دلچسپ معلومات حاصل کریں!
🔗 اردو دنیا نیوز واٹس ایپ گروپ



