تلنگانہ کی خبریں

23فروری 2024 مانو میں معاشیات اور دیگر شعبوں میں جزوقتی پی ایچ ڈی داخلوں کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع

خواہشمند امیدوار درخواستیں صرف آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد، 23 فروری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، میں جزوقتی (پارٹ ٹائم) اسپانسرڈ و سیلف فینانسنگ اسکیم کے تحت پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلوں کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 25 فروری تک توسیع کی گئی ہے۔پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر، نظامت داخلہ کے بموجب مختلف گوشوں کی جانب سے کی جارہی مسلسل نمائندگی کے باعث داخلہ تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اور اس مرتبہ معاشیات کے مضمون میں بھی جز وقتی پی ایچ ڈی کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

اسکول آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ، اسکول برائے سائنسی علوم، اسکول برائے ٹیکنالوجی، اسکول برائے تعلیم و تربیت، اسکول برائے ترسیل عامہ وصحافت، اسکول برائے آرٹس اینڈ سوشیل سائنسز(شعبہ سیاسیات، تاریخ اور سوشیل ورک) اور ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعات دکن میں سرمائی سیشن جنوری 2024 کے تحت حیدرآباد مین کیمپس میں داخلے دیئے جائیں گے۔

خواہشمند امیدوار درخواستیں صرف آن لائن داخل کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو رجسٹریشن فیس کے طور پر 1500 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ جز وقتی پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے انٹرنس امتحان کی بنیادوں پر دیئے جائیں گے جوکہ 8مارچ کو منعقد ہوگا جس کے نتائج کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔
داخلہ امتحان میں کامیاب امیدواروں کا انٹرویو 27 اور 28 مارچ کو مقرر ہے۔ قطعی داخلہ اور آن لائن فیس کی ادائیگی کے لیے 3اور 4اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ای پراسپکٹس اور موضوعات و میدانِ تحقیق کی تفصیلات لنک https://manuucoe.in/PTAdmission/index.php/ سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اوقات کار (9 تا 5:30 بجے دن) میں عمومی سوالات کے لیے 6207728673 ، اسکول برائے ٹیکنالوجی ، سائنسس، کامرس و بزنس مینجمنٹ کے لیے 9866802414 ، اسکول برائے فنون و سماجی علوم اور ترسیل عامہ و صحافت کے لیے 8527164610 ، اسکول برائے تعلیم و تربیت کے لیے 6302738370 نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button