تلنگانہ کی خبریں

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ایم۔اے اسلامک اسٹڈیز میں داخلے

حیدرآباد، 11؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MAULANA AZAD NATIONAL URDU UNIVERSITY) کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے ریگولر کورس میں داخلے جاری ہیں۔ کسی بھی یونیورسٹی سے گریجویشن کامیاب یا ان مدارس کے فارغین جن کی اسناد کومانونے ایم۔اے میں داخلہ کے لئے منظورکیا ہے داخلہ لے سکتے ہیں۔ #یونیورسٹی نے ملک کے دوسو سے زائد مدارس کی اسناد کو مختلف کورسز میں داخلہ کے لئے منظور کیاہے۔
ان مدارس میں ایک بڑی تعداد شہر #حیدرآباد اور اس کے اطراف کے #مدارس کی ہے جن میں اکثریت طالبات کے مدارس ہیں جن کی مکمل تفصیل مانو کی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دیکھی جا سکتی ہے۔
ایم۔اے میں داخلہ کے لئے #خواتین کی عمرکی حد 40سال اور مردوں کی 35 سال ہے۔اس کورس میں طلبہ کو اسلامک اسٹڈیز کے نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور کمپیوٹر کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30؍ستمبر 2021 مقرر ہے۔ داخلہ کے لئے یونیورسٹی کی #ویب سائٹmanuu.edu.in پر مکمل رہنمائی دستیاب ہے۔
مزید معلومات کے لئے #شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر عاطف عمران (7505279270)، محترمہ ذیشان سارہ(7993054437)، ڈاکٹر محمد عرفان احمد (9010849380)، ڈاکٹر شکیل احمد (9811647505) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button