تلنگانہ کی خبریں

مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے، 12 مارچ آخری تاریخ

مانو کے بی ایڈ و ایم ایڈ طلبہ کے لیے شاہین گروپ کے اشتراک سے ملک بھر میں روزگار میلہ

MANUU UG admissions حیدرآباد، 10؍ مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 2023-24 کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) 2023 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 12؍ مارچ مقرر ہے۔پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر، نظامت داخلہ کے بموجب نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) تمام مرکزی یونیورسٹیوں بشمول مانو کے لیے مشترکہ داخلہ ٹسٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔ داخلہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ اور اردو میں لیا جائے گا۔

امیدواروں کو CUET کی ویب سائٹ https:cuet.samarth.ac.in پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔

مانو میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق رواں سال چار سالہ یو جی آنرز، ریسرچ پروگرام ملٹی ڈسپلنری موڈ میں ایک سے زائد انٹری اور ایک سے زائد ایگزٹ کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔یو جی ریگولر کورسز میں بی اے، بی اے آنرس (جنرل اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن ) بی کام آنرس ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کیمیاء) ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس) ، بی ایس سی آنرس (حیوانیات، نباتیات، کیمیاء) بی ووک میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور بی ووک میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی) شامل ہیں۔ پی جی، بی ٹیک، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، ڈپلوما انجینئرنگ، ریسرچ پروگرامس اور سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے یونیورسٹی علیحدہ اعلامیہ جاری کرے گی۔

مانو کے بی ایڈ و ایم ایڈ طلبہ کے لیے شاہین گروپ کے اشتراک سے ملک بھر میں روزگار میلہ

حیدرآباد، 10؍ مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے مختلف کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ای) و ڈسٹنس پروگرام سنٹرس میں شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنس کے اشتراک سے بی ایڈ اور ایم ایڈ کامیاب طلبہ کے لیے روزگار میلہ (پلیسمنٹ ڈرائیو) کا 10 بجے صبح 5 بجے شام 13 تا 19؍ مارچ اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل، مانو کے بموجب خواہشمند طلبہ http://tinyurl.com/yysdebfw پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ طلبہ کے لیے پری پلیسمنٹ ڈرائیو کا 12؍ مارچ کو 3 بجے دن آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔

روزگار میلہ کا13؍ مارچ کو سی ٹی ای بیدر (شاہین کیمپس)، کرناٹک اور ریجنل سنٹر پٹنہ (بہار)، 14 ؍ مارچ کو سی ٹی ای اورنگ آباد(مہاراشٹرا) اور سی ٹی ای دربھنگہ (بہار)؛ 15؍ مارچ کو سی ٹی ای، بھوپال( مدھیہ پردیش) اور سی ٹی ای ، آسنسول (مغربی بنگال)؛ 16؍ مارچ کو شعبۂ تعلیم و تربیت، مانو کیمپس، حیدرآباد اور سی ٹی ای سنبھل (اتر پردیش)؛ سی ٹی ای نوح (میوات) میں 17؍ مارچ ؛ مانو سٹیلائٹ کیمپس، لکھنؤ میں 18؍ مارچ اور سی ٹی ای سری نگر میں 19؍ مارچ کو انعقاد عمل میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button