Margorie McCall: وہ عورت جو دفن ہونے کے بعد قبر سے زندہ لوٹ آئی
“Margorie McCall – Lived Once, Buried Twice”
آئرلینڈ کے علاقے لورگن کے "شینکل قبرستان” میں کئی خوفناک اور پراسرار کہانیاں گونجتی ہیں، لیکن ان میں سب سے زیادہ شہرت مارگوری میکال کی ہے — وہ خاتون جو دفن ہونے کے بعد قبر سے زندہ نکل آئیں۔
اچانک موت
1705ء میں آئرلینڈ کے علاقے لیورگن (Lurgan) کی ایک نوجوان خاتون، مارگوری میکال (Margorie McCall)، جو ایک مقامی معالج ڈاکٹر جان میکال کی بیوی تھیں، اچانک ایک نامعلوم بیماری میں مبتلا ہو گئیں۔ بعض کے مطابق وہ شدید بخار یا طاعون کا شکار ہوئیں۔ اس زمانے میں جب کسی بیماری کی تشخیص مشکل ہوتی اور وباؤں سے بچاؤ کا کوئی مؤثر طریقہ نہ تھا، اکثر مریض جلدی دم توڑ دیتے۔
مارگوری کی بیماری نے تیزی سے ان کی جان لے لی، اور اُس وقت کے رواج کے مطابق اُن کی جلد تدفین عمل میں لائی گئی تاکہ بیماری مزید نہ پھیلے۔
وہ اپنی شادی کے لباس میں، انگلی میں سونے کی انگوٹھی پہنے، شینکل قبرستان میں سپردِ خاک کر دی گئیں۔
چوروں کا لالچ اور غیر متوقع واقعہ
مارگوری کو قریبی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ لیکن مارگوری کے ہاتھ میں ایک قیمتی سونے کی انگوٹھی تھی، کچھ قبریں کھودنے والے (grave robbers) اسی رات اُس کی قبر سے انگوٹھی چرانے پہنچے ۔
جیسے ہی چوروں نے تابوت کھولا، وہ حیران رہ گئے کہ مارگوری کی انگوٹھی ابھی بھی اس کی انگلی میں تھی۔ لیکن کئی کوششوں کے باوجود وہ انگوٹھی نکالنے میں ناکام رہے۔ آخری راستہ یہی تھا کہ اس کی انگلی کاٹ دی جائے۔ جیسے ہی چوروں نے انگلی پر چاقو چلایا، اچانک خون کا فوارہ نکلا، اور مارگوری کے جسم میں حرکت ہونے لگی!مارگوری نے ایک زور دار چیخ ماری، یہ منظر اتنا خوفناک تھا کہ قبر کشائی کرنے والے چور خوف کے مارے بھاگ کھڑے ہوئے۔
موت کے بعد گھر واپسی
مارگوری زندہ ہو چکی تھی! وہ لڑکھڑاتے قدموں سے قبرستان سے نکل کر اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔ جب وہ اپنے دروازے پر پہنچی، تو اندر اس کے شوہر، بچے اور رشتہ دار اس کا سوگ منا رہے تھے۔
مارگوری نے دروازے پر دستک دی۔ اس کے شوہر نے آہ بھرتے ہوئے کہا:
"اگر تمہاری ماں زندہ ہوتی، تو میں کہتا کہ یہ بالکل اس کی دستک جیسی ہے!”
جب دروازہ کھولا گیا، تو سامنے کفن میں لپٹی مارگوری کھڑی تھی۔ اس کے ہاتھ سے خون ٹپک رہا تھا، مگر وہ مکمل زندہ نظر آ رہی تھی۔، شوہر کو لگا کوئی بھوت یا روح دروازے پر ہے۔ یہ منظر دیکھ کر اس کے شوہر کو دل کا دورہ پڑا، اور وہ موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
دوبارہ زندگی، دوبارہ شادی، اور آخرکار حقیقی موت
مارگوری نے اس واقعے کے بعد دوبارہ شادی کی، اور اس کے کئی بچے بھی ہوئے۔ جب وہ قدرتی موت مری، تو اسے آئرلینڈ کے شنکیل قبرستان میں دفن کیا گیا۔
قبر کے کتبے پر حیرت انگیز الفاظ
بعد میں جب مارگوری واقعی فوت ہوئیں، تو اُنہیں دوبارہ دفن کیا گیا۔ آج بھی آئرلینڈ کے لیورگن کے علاقے میں اُن کی قبر دیکھی جا سکتی ہے، جس پر کندہ ہے:
"Margorie McCall – Lived Once, Buried Twice”
(مرجوری میک کال — ایک بار جئیں، دو بار دفن ہوئیں)
یہ کہانی آج بھی آئرلینڈ میں مشہور ہے، اور مارگوری میکال کی قبر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔



