اسپورٹسسرورق

لبوشین ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بلے باز

ایڈیلیڈ ،17 ؍دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بلے باز مارنس لیوشین Batsman Marnus Labuschagne  نے تاریخ رقم کر دی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یہ میچ گلابی گیند سے کھیلا جا رہا ہے۔ لبوشین نے اس میچ میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

لبوشگن نے انگلینڈ کے خلاف جاری ڈے نائٹ ٹیسٹ میں 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں لبوشگین کی تیسری سنچری ہے۔ اس کے ساتھ وہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔مارنس لبوشگن نے اپنی سنچری کے ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق کا ریکارڈ توڑ دیا۔ لبوشین سے پہلے شفیق نے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔ لیکن ایڈیلیڈ ڈے/نائٹ ٹیسٹ میں مارنس لبوشین نے اپنی تیسری سنچری بنا کر شفیق کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ مارنس لبوشگن کا 20 واں ٹیسٹ ہے۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 17ویں مرتبہ 50 سے زائد رنز بنائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سر ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دراصل بریڈمین نے 15 بار 20 ٹیسٹ میں 50 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button