بیت لحم ، 24فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 14 سالہ فلسیطنی بچے محمد صلاح کو اس کے آبائی قبرستان میں نمناک آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا۔قابض اسرائیلی حکام نے شہید فلسطینی بچے صلاح کا جسد خاکی شہر کے مشرقی علاقے میں بیت جالا اسپتال سے اس کے ورثا کے حوالے کیا ،جس کے بعد شہید کا جسد خاکی ایک جلوس کی شکل میں آبائی علاقے الخضرلایا گیا۔
جنازے کے جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔شہریوں نے اسرائیلی دشمن کیخلاف مزاحمت تیز کرنے اور یہودی غنڈہ گردی کا تمام وسائل سے مقابلہ کرنے پربھی زور دیا۔
خیال رہے کہ 14 سالہ محمد صلاح کو اسرائیلی فوج نے منگل کے روز دیوار فاصل کے قریب گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔



