
لکھنؤ،18؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش حکومت نے پیر کو دارالحکومت لکھنؤ اور این سی آر کے چھ اضلاع میں عوامی مقامات پر ماسک mask پہننا لازمی قرار دے دیا۔ ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی۔ دراصل کووڈ کے معاملات میں اضافے کا اثر این سی آر کے تحت آنے والے اضلاع پر پڑا ہے۔ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے گوتم بدھ نگر، غازی آباد، ہاپوڑ، میرٹھ، بلند شہر، باغپت اور دارالحکومت لکھنؤ میں عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں گوتم بدھ نگر میں 65، غازی آباد میں 20 اور لکھنؤ میں 10 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر اتر پردیش حکومت نے اس ماہ کے شروع میں ماسک کے لازمی حکم کو ختم کردیا تھا۔ لیکن اب کئی اضلاع میں ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔



