بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

متھرا:عصمت دری کے ملزم کو 25سال کی سزا

متھرا:23ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متھرا کی ایک عدالت نے دوشیزہ کے ساتھ عصمت دری کرنے کے ملزم کو 25سال کی قید اور دو لاکھ 30ہزار روپئے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق 17نومبر سال 2017 کو چھاتہ کوتوالی کے دوتانا گاؤں باشندہ متاثرہ کے والدین کھیت گئے تھے کہ اسی دوران پڑوسی پرشورام گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر گھس آیا اور اس کی بیٹی سے چھیڑ خانی کرنےلگا۔ بیٹی کے ذریعہ شور کرنے پر پڑوسی شری پال دوڑ کر آیا اور پرشورام سے چھڑایا۔ پرشورام جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہوا فرار ہوگیا۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

اس وقت مقدمہ دفعات 354،504۔506 آئی پی سی اور 7/8پاکسو ایکٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیش کی بنیاد پر بعد میں مقدمہ کو دفعات 376،452،504،506،آئی پی سی اور 3/4پاکسو ایکٹ میں ترمیم کیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وکیل سبھاش چندر چترویدی نے بتایا کہ خصوصی عداالت پاکسو ایکٹ امر سنگھ نے ملزم پرشورام کو دفعہ 4پاکسو ایکٹ کے تحت 25سال کی قید با مشقت اور ایک لاکھ کا جرمانے نے سزا سنائی ہے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم پرشو رام  دفعات کا جرمانہ ادا نہیں کرے گا اسے اس دفعہ کی دی گئی سزا کی چوتھائی سزا مزید جھیلنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button