سرورققومی خبریں

مولانا بلال عبد الحئی حسنی ندوی ندوۃ العلماء کے ناظم منتخب

مولانا بلال عبد الحئی حسنی ندوی کو ندو ۃ العلماء کا ناظم مقرر کیا گیا

لکھنؤ ،15 اپریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مولانا بلال عبد الحئی حسنی ندوی کو ندو ۃ العلماء کا ناظم مقرر کیا گیا ہے۔ وہ پہلے سے ناظر عام کی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے، حالانکہ وہ نائب مہتمم تھے۔ مولانا بلال عبد الحئی، عالم اسلام کے معروف دینی تعلیمی ادارہ ندوۃ العلما ء کے استاد بھی ہیں۔ وہ مشہور عالم و داعی اور کل ہند تحریک پیام انسانیت کے معتمد عمومی ہیں۔مولانا اردو اور عربی زبان میں تقریباً ایک درجن کتابیں لکھ چکے ہیں۔ ان سے پہلے ندوہ کے ناظرعام تھے۔ مولانا رابع حسنی ندوی، جن گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے انتقال سے خالی جگہ کو اب مولانا بلال کے ذریعے پر کیا گیا ہے۔ وہ سید محمد الحسنی کے فرزند اور مشہور مؤرخ سید عبد الحی حسنی کے پڑپوتے ہیں۔مولانا نے بھی اپنی تعلیم دار العلوم ندو ۃالعلماء سے مکمل کی ہے۔ انہوں نے تصوف کی تعلیم مولانا سید ابو الحسن علی ندوی سے لی ہے اور ان کے سلسلہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button