بین ریاستی خبریں

دلت وزیراعلیٰ بنانے کومایاوتی نے انتخابی چال بتایا

نئی دہلی20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس نے چرنجیت سنگھ چننی ، جو کہ درج فہرست ذات سے تعلق رکھتے ہیں ، کو پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیا ہے۔ بی ایس پی سپریمو اور یوپی کی سابق سی ایم مایاوتی نے اسے انتخابی چال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ کانگریس کو درج فہرست ذاتوں (ایس سی) پر یقین نہیں ہے۔
یہ کانگریس کی انتخابی چال ہے۔ درج فہرست ذات کے لوگوں کو گمراہ نہ کیا جائے۔یوپی میں بھی بی جے پی کی او بی سی سماج سے نئی محبت اسمبلی انتخابات سے کچھ دیرپہلے سامنے آئی۔ اگر یہ محبت معنی خیز ہوتی تو یہ مرکزاورریاستوں میں سرکاری نوکریوں میں شیڈولڈ کاسٹ کی آسامیاں بھرتی۔ پوسٹیں ابھی تک خالی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button