سرورقفلمی دنیا

بالی ووڈ کے ایسے اسٹار جنھوں نے کم وقت میں منفی کردار کو بخوبی ادا کرتے ہوئے بالی ووڈ میں بہترین شناخت بنائی۔-مظہر خان ✍️سلام بن عثمان

دلی کے بڑے ہوٹل میں مظہر خان کی ملاقات ہنی ایرانی سے ہوئی۔ ہنی ایرانی نے اپنے شوہر جاوید اختر سے مظہر خان کی ملاقات کرائی۔

Mazhar Khan مظہر خان 22 جولائی 1955 کو دلی میں پیدا ہوئے۔ وہ فلم اور ٹیلی ویژن کے بہترین اداکار کے علاوہ فلم ساز اور ہدایت کار بھی تھے۔ مظہر خان نے اپنی شروعات فلم "رابطہ” 1979 سے کی جس میں انھوں نے برنداون کا کردار ادا کیا۔ لیکن فلم "شان” میں شہر کے معذور بھکاری "عبدل” کردار کے لیے انہیں بہت سراہا گیا۔ دلی کے بڑے ہوٹل میں مظہر خان کی ملاقات ہنی ایرانی سے ہوئی۔ ہنی ایرانی نے اپنے شوہر جاوید اختر سے مظہر خان کی ملاقات کرائی۔ جاوید اختر مظہر خان سے بہت متاثر ہوئے۔ انھوں نے مظہر سے کچھ تصویریں طلب کیں۔ اس وقت جاوید اختر جی پی سپی و رمیش سپی کے لیے فلم "شان” کی کہانی لکھ رہے تھے۔ انھوں نے رمیش سپی کو مظہر کی تصویریں بتاتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بالی ووڈ کا بہترین اسٹار بنے گا۔ اس وقت تک مظہر خان کے لیے ایسا کوئی کردار تجویز نہیں کیا گیا تھا۔

شان فلم کا ایک ایسا کردار تھا جو سنجیو کمار کے لیے تھا۔ جب سنجیو کمار نے فلم "شان” کی کہانی سنی تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ فلم کے درمیانی حصہ میں ہی میرا کردار ختم ہو جائے گا۔ سنجیو کمار نے انکار کردیا۔ اس کے بعد مظہر خان کو فلم شان کے لیے عبدل کا کردار جسے سنجیو کمار کو دیا گیا تھا۔ مظہر خان کے پاس آگیا۔ شان فلم کے اشتہار جب ممبئی میں جگہ جگہ نظر آنے لگے اور اس کے ساتھ ایک نیا چہرہ مظہر خان جسے دیکھ کر فلمی شائقین نے سوچا کہ رمیش سپی نے شعلے کے گبر سنگھ جیسا ایک اور منفی کردار تلاش کر لیا ہے۔

مظہر خان ممبئی پہنچتے ہی ان کو ایک اور فلم "سمپرک” میں انھیں مرکزی کردار ملا۔ سمپرک فلم شان سے پہلے نمائش کے لیے منظر عام پر آئی، مگر سمپرک ناکام رہی۔ فلم شان جس کی ہدایت کاری رمیش سپی نے کی تھی اور اس میں سنیل دت، امیتابھ بچن، ششی کپور اور شتروگھن سنہا نے اداکاری کی تھی۔ فلم کا گانا جسے مظہر خان پر فلمایا گیا تھا بہت مقبول ہوا ” آتے جاتے ہوئے میں سب کی خبر رکھتا ہوں، نام عبدل ہے میرا سب کی خبر رکھتا ہوں” مظہر خان نے اپنی اداکاری کے ذریعے نغمے میں جان ڈال دی۔ فلم شان کے اس نغمے سے مظہر خان نے بالی ووڈ میں اپنی بہترین شناخت بنائی، جس کی وجہ سے مظہر خان کے پاس فلموں کی لائن لگ گئی۔

فلم شان کی نمائش کے بعد مظہر خان راتوں رات اسٹار بن گئے۔ اس کے بعد ایک اور فلم "روحی” میں مرکزی کردار میں مظہر خان نظر آئے ان کے مقابل ہیروئن تھیں زرینہ وہاب۔ یہ فلم باکس آفس پر ناکام رہی۔ اس وقت مشہور ٹی وی سیریل "بنیاد” میں مظہر خان کے کردار کو بہت سراہا گیا۔ انھوں نے تقریباً 60 فلموں میں کام کیا مگر وہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی جس کی انھیں امید تھی۔انہوں نے 1983 میں بطور فلم ساز "بمبئی فینٹسی” فلم بنائی۔ کسی وجہ سے سینسر بورڈ نے فلم کی نمائش پر روک لگا دی۔ مظہر خان اور پنکج دھیر نے قانونی لڑائی لڑی، فلم منظر عام پر آئی مگر فلم بری طرح ناکام رہی۔

مظہر خان نے 1980 اور 1990 کی دہائی میں 60 سے زیادہ فلموں میں ولن اور معاون کردار ادا کرتے نظر آئے۔ وہ 1987 میں ہالی ووڈ کی ایک سائنس فکشن فلم میں بھی نظر آئے۔ فلم تھی "ٹرمینل انٹری” انھوں نے اس فلم میں مرکزی ولن کا کردار ادا کیا۔ 1984 میں انہوں نے مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ٹیلی ویژن سیریل "بمبئی میری جان” میں بھی کام کیا لیکن اس سیریل کو دوردرشن نے متاثر کن اسٹار کاسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا تھا۔ 1987 میں انہیں ہدایت کار رمیش سپی کے ساتھ دوبارہ موقع ملا۔ 1989 میں انہوں نے برطانوی منی سیریز ٹریفک میں اداکاری کی۔

اس درمیان مظہر خان کی ملاقات کا سلسلہ چل پڑا۔ ویسے تو زینت امان مشہور فلم ساز اور اداکار سنجے خان سے شادی کر چکی تھی۔ مگر کسی وجہ سے دونوں کے رشتوں میں دراڑ پڑ گئی اور دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔ زینت امان نے مظہر خان میں ایک اچھا انسان نظر آیا جس کی وجہ سے زینت امان نے مظہر خان سے شادی کی۔ جبکہ مظہر خان پہلے ہی شادی شدہ تھے۔ انھوں نے پہلی شادی مشہور ماڈل نندنی سے کی۔ گھریلو اختلاف کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔

اس کے بعد مظہر خان نے دلیپ کمار کی بھانجی روبینہ سے شادی کی۔ مگر روبینہ کے ساتھ بھی کچھ ان بن ہونے کی وجہ سے روبینہ اپنے بیٹے اظہر کو لے کر امریکہ چلی گئی۔ زینت امان کو یہ تمام باتیں معلوم ہونے کے باوجود زینت امان نے مظہر خان سے شادی کی۔ مظہر خان سے دو لڑکے ہوئے۔ اس کے باوجود دونوں کے درمیان ہمیشہ لڑائی جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ ایک وقت ایسا آیا کہ زینت امان نے سوچا مظہر خان سے علیحدگی اختیار کر لیں۔ مگر اس درمیان مظہر خان کی طبعیت خراب رہنے لگی، مظہر خان کڈنی کے مرض میں مبتلہ ہوگئے۔ جس کی وجہ سے 16 دسمبر 1998 کو مظہر خان نے اس دنیا کو الوداع کہا۔

ان کی آخری فلم 1992 میں "انگار” تھی. جس کے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑ دی۔ انہوں نے ملٹی اسٹارر فلم "گینگ” کی تیاری اور ہدایت کاری کا رخ کیا جس کق پروڈکشن 1990 میں شروع ہوا تھا اور کئی سالوں تک تاخیر کا شکار رہی۔ یہ فلم ان کی موت کے دو سال بعد ریلیز ہوئی تھی۔مظہر خان کی کچھ مشہور فلمیں شان، درد، ایک ہی بھول، ہتکڑی، ارتھ، کالکا، آندھی طوفان، دھرم اور قانون، وانٹیڈ، غلامی، انگار اور گینگ۔

سلام بن عثمان

متعلقہ خبریں

Back to top button