بچوں اور بڑوں جسم پر پانی والے چھالوں نما دانے نکلتے ہیں جو پہلے تو لال لال ہوتے ہیں پھر پھول کر ان میں پانی سا بھر جاتا ہے انہیں خسرہ Measles یا چکن پاکس Chicken Pox کہا جاتا ہے۔ یہ ہاتھ لگانے پر پھٹ جاتے ہیں اور پھر مزید پھیلتے ہیں ان عجیب قسم کے دانوں میں شدید جلن اور خارش بی ہوتی ہے جوبچوں اور بڑوں کو بےچین کر دیتی ہے۔یہ ایک قسم Rubeola virus کی وبا ہے جو اگر ایک مرتبہ گھر کے کسی فرد کو لگ جائے تو ایک فرد سے دوسرے میں فوری پھیلنے لگتی ہے۔
خسرہ کی علامات Symptoms اور وجوہات: جِلد پر چکتوں کی شکل میں سُرخ نشانات کا نمایاں ہونا چکن پاکس کی واضح علامات میں سے ایک ہے جو بعد میں چھوٹے چھوٹے خارش زدہ پانی بَھرے چھالوں اور آبلوں کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور بےحد تکلیف دہ ہوتے ہیں۔
خسرہ تیزی سے پھیلنے والی ایک وبا ہے یہ پانی بھرے دانے ابتداء میں سینے، کمر اور چہرے پر نمودار ہوتے ہیں، اور پھر آہستہ آہستہ پورے جسم پر پھیلتے چلے جاتے ہیں زیادہ تر بچے اس مرض سے متاثر ہوتے ہیں۔
نیم کے پتے:جہاں خسرہ کے علاج کی بات ہو وہاں نیم سے اس کا علاج اول درجہ رکھتا ہے، نیم کے بےشمار فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ نیم کے پتے چکن پاکس میں جراثیموں سے بچانے اور دانوں سے خارش اور جلن دور کرنے کے لئے سالوں سے بطورِ علاج استعمال کئے جا رہے ہیں۔خسرے کے علاج کے لئے نیم کے پتوں کا استعمال مختلف طرح سے کیا جاتا ہے۔
اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ نیم کے پتوں کی چھال بنا کر اسے باندھ لیں اور جب دانوں میں خارش ہو تو اس چھال سے سہلائیں اس سے بھی چکن پاکس میں کمی آئے گی ساتھ ہی نیم کے پتے پانی میں ابال کر اس پانی سے نہا لیں اس سے بھی خسرہ دور ہوں گے۔



