بین الاقوامی خبریں

مکہ مکرمہ: 8 کروڑ ریال کے مشتبہ سونے کی فروخت میں 29 افراد ملوث

مکہ مکرمہ،10؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مکہ مکرمہ میں پولیس نے 29 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان افراد نے نا معلوم ذرائع سے سونے کی فروخت کی تجارتی سرگرمیاں انجام دیں۔مکہ #مکرمہ صوبے کی پولیس کے #میڈیا ترجمان کے مطابق متعلقہ سیکورٹی اداروں نے 10 سعودی شہریوں، 15 یمنی مقیمین اور 3 دیگر مقیمین (مصری، #پاکستانی، #بنگلہ دیشی) سمیت 29 افراد کو پکڑا لیا۔

یہ تمام افراد عمر کی تیسری اور پانچویں دہائیوں میں ہیں۔ان افراد کے قبضے سے 6 کروڑ ریال کے قریب نقدی اور 101 کلو گرام #سونا برآمد کر لیا گیا۔ سونے کی مالیت 2.1 کروڑ ریال بنتی ہے۔ اس نقدی اور سونے کو مملکت سے باہر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ #حراست میں لیے گئے افراد کو ضابطے کی کارروائی کے بعد استغاثہ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button