سرورققومی خبریں

موٹر سائیکل پر آکر خاتون کو زبردستی چومنے والا نوجوان گرفتار، ویڈیو وائرل

ملزم کا نام محمد سہیل بتایا گیا

میرٹھ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں خواتین کے تحفظ سے متعلق سنگین سوالات اس وقت اٹھے جب ایک برقعہ پوش خاتون کو، جو اپنی بیٹی کے ہمراہ پیدل جا رہی تھیں، ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان نے زبردستی چوم کر فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ 20 مئی کو لیساری گیٹ کے علاقے میں پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان، جس نے اپنی موٹر سائیکل پر رجسٹریشن نمبر چھپایا ہوا تھا، اچانک سنسان سڑک پر نمودار ہوا اور خاتون کے قریب آکر ان سے بدتمیزی کی۔ اس واقعے کے بعد میرٹھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، وپن تھاڈا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔ ملزم کا نام محمد سہیل بتایا گیا ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے نہ صرف ملزم کی فوٹیج جاری کی بلکہ اس کا بیان بھی میڈیا کے سامنے رکھا جس میں اس نے اعتراف کیا:

"مجھ سے غلطی ہو گئی، میں آئندہ ایسا رویہ اختیار نہیں کروں گا۔”

یہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین جرم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عوامی مقامات پر خواتین کی حفاظت پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خواتین کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button