دلچسپ خبریںسرورق

20 شادیاں، 104 بچے اور 144 پوتے، ایک شخص نے پورا گاؤں آباد کر دیا

بیویوں کی کرکٹ ٹیم، بچوں کا کالج، پوتوں کی فوج – جناب نے پورا گاؤں بسالیا

16 بیویاں، 104 بچے اور 144 پوتے – تنزانیہ کے شخص نے اپنی زندگی کی داستان بیان کر دی

تنزانیہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے زیادہ تر لوگ محدود خاندان رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو بڑے خاندان کے قائل ہوتے ہیں۔ تنزانیہ کے ایک شخص نے اپنے خاندان کو بڑھانے کا ایسا شوق اپنایا کہ اس نے 20 شادیاں کر ڈالیں، جس کے نتیجے میں اس کے 104 بچے اور 144 پوتے پوتیاں ہیں۔

والد کی خواہش، بڑے خاندان کی بنیاد

تنزانیہ کے زومبے نامی ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والے مازی ایرنیسٹو میونوچی (Mazi Ernesto Muinucci) کے مطابق ان کے والد کی ہمیشہ خواہش تھی کہ ان کا خاندان بڑا ہو۔ ان کے والد کا کہنا تھا کہ ایک بیوی کافی نہیں ہوتی، اور یہی سوچ رکھتے ہوئے انہوں نے اپنے بیٹے کی ابتدائی پانچ شادیاں خود کروائیں۔ ان شادیوں کے لیے انہیں جہیز بھی دینا پڑا، جبکہ باقی 15 شادیاں خود مازی ایرنیسٹو نے کیں۔

ہر بیوی کے لیے الگ گھر، خاندان کی مشترکہ کفالت

میونوچی نے اپنی تمام بیویوں کے لیے الگ الگ گھروں کا انتظام کر رکھا ہے، جبکہ ان کے خاندان کے تمام افراد اپنی روزی خود کماتے ہیں۔ خاندان کی کفالت کی ذمہ داری صرف میونوچی پر نہیں بلکہ ہر فرد اپنی صلاحیت کے مطابق کام کرتا ہے۔

کاشتکاری ہی روزگار کا ذریعہ

اتنے بڑے خاندان کی کفالت کے لیے یہ لوگ کھیتی باڑی پر انحصار کرتے ہیں۔ وہ کیلے، مکئی اور پھلیاں کاشت کرتے ہیں، اور یہی ان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

بڑھتی ہوئی نسل اور یادداشت کا امتحان

میونوچی نے بتایا کہ اتنے بڑے خاندان کے ساتھ معاملات سنبھالنا آسان نہیں ہوتا۔ اگر گھر میں کوئی جھگڑا ہو بھی جائے تو خواتین ہی اسے حل کرتی ہیں، اور اگر معاملہ بڑھ جائے تو وہ اس میں مداخلت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ اپنے تمام بچوں اور پوتے پوتیوں کے نام یاد نہیں رکھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا، "مجھے تقریباً 50 بچوں کے نام یاد ہیں، لیکن باقی کو میں صرف ان کے چہروں سے پہچانتا ہوں۔”

40 بچوں کی وفات

اتنے بڑے خاندان میں خوشیوں کے ساتھ دکھ بھی شامل ہیں۔ میونوچی کے 40 بچے مختلف بیماریوں اور حادثات کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

میونوچی  Mzee Ernesto Muinuchi Kapinga کا خاندان اپنی منفرد طرزِ زندگی کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور یہ پورا گاؤں گویا ایک خاندان کی طرح ہے جہاں سب مل جل کر زندگی گزار رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button