بین الاقوامی خبریںدلچسپ خبریں

مہزوز ڈرا:دبئی میں کار واشر کو 10 ملین درہم کا لکی ڈرا

دبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یہ بتانا مشکل ہے کہ قسمت کب اور کیسے مہربان ہوجائے۔ایسا ہی کچھ اس نیپالی شخص کے ساتھ بھی ہوا۔نیپال کا رہنے والا 31 سالہ بھرت روزی روٹی کے لیے دبئی آیا تھا۔ یہاں وہ دوسروں کی گاڑی صاف کر کے اپنی قسمت چمکانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر یہ لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔ لیکن اسے کہاں معلوم تھا کہ اس کی قسمت بدلنے والی ہے۔بھرت کی ماہانہ تنخواہ دبئی کے 1300 درہم ہے۔

نیپال سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ بھرت کا چھوٹا بھائی برین ٹیومر میں مبتلا ہے۔ اس نے دبئی میں قدم رکھا کیونکہ اس کا پہلا ہدف اپنے بھائی کے علاج کے لئے پیسہ کمانا تھا۔ لیکن اسکی کی تنخواہ گھر پر فیملی کی کفالت کے لیے کافی تھی۔ صرف ایک بہت ہی کم رقم  علاج کے لیے بچت کرپاتا تھا ۔ اپنے دوستوں کے مشورے پر  کچھ عرصے سے اپنی قسمت آزمانے کے لیے  Mahzooz  ڈرا میں حصہ لے رہے ہیں۔اسی لاٹری نے اسے راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا. تازہ ترین قرعہ اندازی میں انہوں نے 10 ملین درہم (21.84 کروڑ روپے) جیتے ہیں۔

 حال ہی میں انہوں نے دو دوستوں کے ساتھ لاٹری کا ٹکٹ خریدا۔ اسی ٹکٹ نے تازہ ترین لکی ڈرا میں 10 ملین درہم کا جیک پاٹ مارا ہے۔ بھارت کی خوشی کی کوئی حد نہیں تھی۔تین سال قبل جب وہ دبئی آیا تھا تو اس نے بتایا تھا کہ اس کا مقصد اپنے 25 سالہ چھوٹے بھائی کے علاج کے لیے پیسے کمانا ہے۔

دو بچوں کے والد نے بتایا کہ وہ دبئی اس لیے آئے تھے کیونکہ میں ان کی کمائی کافی نہیں تھی۔انہوں نے اس ماہ کی 27 تاریخ کو وطن واپسی کے لئے فلائٹ ٹکٹ بک کرایا تھا۔ آخری بار انہوں نے اپنی قسمت آزمائی تھی ۔ اتنی بڑی رقم جیتنا ایک خواب سا لگ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو بھاری رقم جیتی ہے وہ ان کے بھائی کے علاج کے علاوہ ان کے دو بچوں کے مستقبل کے لئے بھی استعمال کی جائے گی۔اس موقع پر بھرت نے کہا کے وہ اپنے دو ساتھیوں کو بھی اپنی انعامی رقم کا حصہ دینگے۔بھرت پہلا نیپالی بھی ہے جس نے ایک بہت بڑا نقد انعام جیتا ہے۔ مہجوج قرعہ اندازی کی تاریخ میں سب سے کم کمائی کرنے والے فاتحین میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button