بین الاقوامی خبریں

وائٹ ہاوس سے رخصتی سے قبل میلانیا ٹرمپ کا محبت بھرا الوداعی سلام

 دبئی:19جنوری ( ایجنسی) چار سال تک امریکا کی خاتون اول رہنے والی میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار سے رخصتی سے 48 گھنٹے قبل امریکی قوم کو محبتوں بھرا نیک تمنائوںپرمبنی الوداعی پیغام بھیجا ہے۔وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے قبل اس کے آخری دن خاتون اول میلانیا ٹرمپ نیکل پیر کے روز ایک تقریر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کی 4 سالہ دور صدارت کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترقی کے لیے کوششوںکا جائزہ پیش کیا۔ اس خطاب میں سات منٹ الوداعی پیغام پر مشتمل تھے،

جس میں انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ تشدد اور نفرت سے زیادہ محبت کا اصول اپنائیں۔وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اپنے تازہ پیغام میں میلانیا نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں میرے خاندان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وائٹ ہائوس عوام کا گھر ہے۔ ہمارے گھر کو عوام کے گھر کا اعزاز حاصل ہوا۔

ہم اپنے اور قوم کے اس گھر میں پوری ٹیم کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ عوام کی خدمت کا گھر ہے۔ یہ ایک ایسی عمارت ہے جو زندہ میراث تشکیل دیتی ہے اور جو ہماری قومی زندگی کا علامتی مرکز ہے۔ وائٹ ہاؤس میں فلمایا جانے والا یہ ویڈیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدھ کی دوپہر دفتر چھوڑنے سے 48 گھنٹے سے پہلے ہی ٹو ئٹرپر پوسٹ کیا گیا تھا۔ میلانیا نے اپنے شوہر کے دور صدارت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگرچہ کرونا کی وبا نے معیشت سمیت تمام شعبوں کو متاثر کیا۔ تاہم دوایسے منصوبے مکمل کیے ہیں جن کا وائٹ ہاؤس میں طویل عرصے سے منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔ پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ فلور فریم آرٹ کا تھا جسے ایک ایشیائی آرٹیسٹ اسامووا نوگوچی نے تیا کیا اس کی تنصیب تھی ،جو گذشتہ برس نومبر میں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button