اسپورٹس

نیمار سے کم ہوگی لیونل میسی کی تنخواہ

پیرس ،11؍اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لیونل میسی (Lionel Messi’s) جو اپنے کیریئر کے آغاز سے #بارسلونا کے لیے کھیل رہے ہیں منگل کو نئے کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شامل ہوئے، جہاں انہیں اپنے دوست اور اسٹار اسٹرائیکر نیمار سے کم تنخواہ دی جائے گی ۔ #ارجنٹینا کے 34 سالہ فارورڈ کھلاڑی #میسی نے منگل کو پی ایس جی کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا۔

اس کے پاس تیسرے سال کا آپشن بھی ہے۔ پی ایس جی ہفتہ کو اسٹراسبرگ کے خلاف میچ سے قبل پارک ڈیس پرنسز اسٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے سامنے میسی کاتعارف کرائے گا۔میسی نے اتوار کو بارسلونا کو غمزدہ آنکھوں سے الوداع کہا۔ ان کی کل تنخواہ 35 ملین یورو (تقریبا تین ارب روپئے) ہوگی جو #نیمار (Neymar) کی 37 ملین یورو (تقریبا تین ارب 22 کروڑ روپئے) سے کم ہے۔

میسی کی آمد کے ساتھ پی ایس جی کے پاس اب دنیا کا سب سے مضبوط حملہ ہوگیا ہے۔ اس کے حملے میں اب میسی، نیمار، ارجنٹائن کے اینجل ڈی ماریا اور فرانس کے اسٹار اسٹرائیکر کیلیان ایمباپے شامل ہیں۔میسی نے کہاکہ کلب سے متعلق ہر چیز میری #فٹ #بال کی توقعات سے میل کھاتی ہے۔ میں کلب اور شائقین کے لیے کچھ خاص حاصل کرنے میں مدد کے لیے پرعزم ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button