
کیرالا انتخابات سے پہلے ’میٹرو مین‘ ای شری دھرن بی جے پی پارٹی میں ہوسکتے ہیں شامل

تریونت پورم: (اردودنیا.اِن)کیرالہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی نے ایک بڑا داو لگادیا ہے۔ میٹرو مین کے نام سے مشہور ای شریدھارن جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ بی جے پی نے شریدھرن سے کیرالہ میں اسمبلی انتخابات لڑنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 21 فروری کو کیرالا میں بی جے پی کی وجے یاترا کے دوران بی جے پی صدر کی سدرشن کی موجودگی میں شامل ہوں گے۔ ’میٹرو مین‘سریدھرن کو پدما شری اور پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے، ملک میں ترقی کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔
میٹرو مین ای سریدھارن کیرالا کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے امید ہے کہ بی جے پی کیرالہ کی عوام کے لئے کچھ کر سکتی ہے، دیگر سیاسی جماعتوں نے ابھی تک کچھ نہیں کیا ہے۔
ای شریدھرن کو نہ صرف میٹرو کے لئے بلکہ کونکن ریلوے میں نمایاں شراکت کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ انہیں 2001 میں پدم شری اور 2008 میں پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
اتناہی نہیں فرانسیسی حکومت نے ان کی ترقی میں شراکت کے پیش نظر 2005 میں انہیں چاولئیر ڈی لا لیجن ڈن ہنور ایوارڈ سے بھی نوازا۔ یہ فرانس کی فوجی اور سول سروس کے میدان میں دیا جانے والا بہترین ایوارڈ ہے۔ امریکہ کے دنیا کے مشہور رسالے ٹائم میگزین نے بھی انہیں ایشیاء کا ہیرو کہا ہے۔ ای سریدھرن نے تاکہ دنیا میں ٹریفک کو آسان بنانے کیلئے یو این او میں بھی خدمات انجام دی ہے۔



