
مانٹریال،03؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)میکسیکو کی خاتون باکسر زینت زکریا س جپاٹا Jeanette-Zacarias-Zapata یہاں ایک مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے پانچ دن بعد انتقال کر گئیں۔ باکسنگ ایونٹ کا اہتمام کرنے والی تنظیم گروپ یوون مچل نے کہا کہ 18 سالہ جپاٹا ہفتہ کی رات آئی جی اے اسٹیڈیم میں میری پیئر ہولے کے ساتھ مقابلے کے دوران چوٹ لگنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔
اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں
جپاتا کو مقابلے کے دوران کئی تیز گھونسوں کا سامنا کرنا پڑااور وہ بے ہوش ہوگئیں ،وہ چوتھے راؤنڈ کی گھنٹی کے بعد اپنے کارنر پر نہ آ سکیں۔ اس کے بعد اسے رنگ میں ڈال دیا گیا اور میڈیکل ٹیم اسے اسٹریچر پر باہر لے گئی اور انہیں ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال پہنچا یا گیا ۔ کمپنی کے صدر یوون مچل نے کہا کہ جپاتا ہوش میں نہیں تھیں اور ان کے جسم اور دماغ کو آرام دینے کے لیے انہیں’کوما‘ میں رکھا گیا تھا۔



