اسپورٹس

مائیکل جارڈن کی جرسی 10 کروڑ روپئے میں نیلام

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)این بی اے باسکٹ بال کے سابق عظیم کھلاڑی مائیکل جارڈن کی 39 سال پرانی جرسی تقریباً دس کروڑ روپئے میں نیلام ہوئی ہے۔ جارڈن نے یہ جرسی 83-1982 میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا (یو این سی ) کے لئے پہنی تھی۔23 نومبر کی اس بلیو اینڈ وہائٹ ٹار ہیل جرسی کو پہن کر جارڈ ن نے این سی اے اے پلیئر آف دی ایئر کا خطاب بھی جیتا تھا۔

ہیری ٹیج کے ڈائرکٹر آف اسپورٹس ایکشن کرس آئیوی نے جرسی کے نیلام ہونے کی تصدیق کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے جارڈن کی جرسی کو ریکارڈ توڑ قیمت پر نیلام کیا ۔

$1.38 million: Price paid tonight at @HeritageAuction for a Michael Jordan jersey worn by MJ from the 1982-83 season at UNC pic.twitter.com/CwResj9WLE

— Darren Rovell (@darrenrovell) May 8, 2021

یہ اس وقت کی جرسی ہے جب جارڈن یو این سی میں سیکنڈایئر میں تھے۔ انہوں نے 1982 میں ٹار ہلز کو نیشنل چیمپئن شپ میں جارج ٹاون کی ٹیم کے خلاف جیت دلائی تھی۔ اس وقت جارج ٹاون سے عظیم باسکٹ بال پلیئر پیٹک ایونگ بھی کھیلا کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button