بہترین غذا-دودھ اور چھوارے
دودھ اور چھوہارے کا استعمال صحت کے لیے کافی فائدے مند مانا جاتا ہے۔
اکثر ہم دودھ کے ساتھ شہد، ہلدی وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔خشک کھجور (چھوہارے) دودھ کے ساتھ حیرت انگیز فوائد کی حامل ہیں۔ زیادہ تر ہم دودھ میں ہلدی ملا کر رات کو پیتے ہیں، یا صبح اٹھ کر بادام پاؤڈر والا دودھ استعمال کرتے ہیں اور کبھی دودھ میں شہد ملا کر پیتے ہیں جس سے ہمارے جسم کو کئی فائدے ملتے ہیں۔
آج ہم دودھ اور کھجور کے بارے میں بات کررہے ہیں۔دودھ اور چھوہارے کا استعمال صحت کے لیے کافی فائدے مند مانا جاتا ہے۔ اگر ان کا روزانہ استعمال کیا جائے تو آپ کو حیرت انگیز فائدے مل سکتے ہیں۔ خشک کھجور اور دودھ کا استعمال ویسے تو ہر کسی کے لیے فائدے مند مانا جاتا ہے لیکن مردوں کے لیے کمال کے فائدے دے سکتا ہے۔ چھوہارے میں کافی مقدار میں وٹامن، منرلس، فائبر، آئرن اور کلیشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔
ہر روز دودھ میں خشک کھجور ابال کر پھر اس کا استعمال کیا جائے تو کئی بیماریوں کو دور رکھا جاسکتا ہے۔ خشک کھجور کا استعمال کرنے سے نہ صرف مردوں کا اسٹیمنا بڑھ سکتا ہے بلکہ جنسی صحت کو بھی فروغ ملتا ہے۔غذائی اجزاء سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ان دونوں کا ایک ساتھ استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں غذائی اجزاء کی کمی نہیں ہوگی۔
قوت باہ کیلئے
اکثر ہمارے بزرگ خشک کھجور کے استعمال کے لیے کہا کرتے تھے، اسے رات میں پانی میں یا دودھ میں بھگا کر صبح کھایا جاتا ہے۔ خشک کھجور میں امینو ایسڈ کی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ ایسا ایسڈ ہوتا ہے جو مردوں کے اسٹیمنا کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے مرد اگر اسے دودھ میں بھگا کر استعمال کرتے ہیں تو صحت کو کافی فائدہ ہوسکتا ہے۔
سانس کے مریضوں کیلئے
سانس کی بیماری سے جو لوگ متاثرہ ہیں ان کیلئے بھی خشک کھجور اور دودھ کا استعمال کافی فائدے مند ہوتا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ دودھ اور کھجور کے ایک ساتھ کے استعمال سے نظام تنفس کو مینٹین رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
خون کی کمی کیلئے
انیمیا ایک ایسی بیماری ہے جو زیادہ تر حمل کے دوران خواتین کو ہوتی ہے۔اس حالت میں جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے،اور متاثرہ شخص کو تھکاؤٹ بھی محسوس ہوتی ہے۔لیکن کھجور میں آئرن کی مقدار موجود ہوتی ہے۔یہ خون کو بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ کھجور کا استعمال دودھ کے ساتھ کرتے ہیں تو اس سے آپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔
ذیابیطس کیلئے
دودھ، کھجور شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی فائدے مند مانے جاتے ہیں،شوگر لیول ان کنٹرول ہونے سے آپ ذیابطیس کے مریض بن سکتے ہیں۔ذیابطیس یابلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے دودھ اور کھجور کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک گلاس دودھ میں ایک سے دو خشک کھجور بھگائے،اور انہیں گرائنڈ کرکے استعمال کریں۔
وزن کیلئے
قدرتی تحفوں میں سے ایک چھوہارہ ہے، وزن بڑھانے کے لیے ڈرائی فروٹ کا استعمال تو عام طور پر دودھ کے ساتھ کیا ہی جاتا ہے،لیکن اگر آپ باڈی کو اپرو کررہے ہیں،تو اس دوران بھی اسکا استعمال آپ کو کافی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔دودھ اور کھجور میں پروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔جو وزن بڑھانے کیلئے کافی فائدے مند ہوتی ہے۔



