بین الاقوامی خبریں

د نیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز ہیک ہونے کا خطرہ ،امریکہ کا انتباہ

نیویارک :(اردودنیا/ایجنسیاں)امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ جاوا بیسڈ سافٹ ویئر لاگ فور جے میں سامنے آئی خامیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں ڈیوائسز کے ہیک ہونے کا خطرہ ہے۔امریکہ کے سائبرحکام نے بڑی امریکی صنعتوں کے ایگزیکٹوز کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں سافٹ ویئر لاگ فور جے میں اب تک کی سب سے سنگین خامیوں کو دور کرنے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

سائبرحکام کا کہناہے کہ سافٹ ویئر کی خامیاں ہیکرز کو آرگنائزیشن کے کمپیوٹر سرور تک رسائی کاآسان راستہ فراہم کر رہی ہیں اور خدشہ ہے کہ ہیکرز اس خامی سے وسیع پیمانے پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ سافٹ ویئر کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button