سرورقکیریئر اور رہنمائی

ایم سی وی سی کیا ہے؟

دسویں کامیاب ہونے کے بعد طلبہ کے لیے آرٹس ، کامرس، سائنس میں داخلہ لینا ایک عام سی بات ہے۔ کچھ طلبہ آئی ٹی آئی کا ٹریڈس منتخب کرتے ہیں تو کچھ طلبہ ڈپلومہ میں اپنا داخلہ لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اپنی دلچسپی، شوق لگن،محنت اور رجحان کے مطابق کریئر کا انتخاب کریں۔ بہت سے طلبہ اپنے فی صد مارکس کی بنیاد پر داخلہ لینا چاہتے ہیں یہ مناسب نہیں ہے کسی بھی کورس کا انتخاب کرنے سے پہلے اپنے اندر کی صلاحیت کو ضرور جانچیے کون سا مضمون آپ کو بہت پسند ہے اسے پڑھنے میں آپ کو بہت مزا آتا ہے اور تھکن کا احساس بھی نہیں ہوتا ہے کون سے مضمون آپ کو پسند نہیں ہے ۔کرئیر گائڈنس کے جتنے بھی پروگرام میں ہوتے ہیں اس میں شرکت کیجیے نہیں سمجھ میں آتا ہے تو ماہرین سے پوچھیے وہ ضرور آپ کی رہنمائی کریں گے۔

ایسے طلبہ جن کی مالی حالت اچھی نہیں ہے اور وہ دسویں کے بعدجلد روز گار چاہتے ہیں تو ان کے لیے ایک ایسا کورس جو 10+2لیو ل کا ہے جس کا نام ہے MCVC اس کا مکمل نام Minimum Competency Vocational Curriculam ہے ۱۹۹۱ ء یہ کورس شروع کیا گیا ہے ۔طلبہ اس جانب دھیان دیں تو اس کورس کو کرنے کے بعد روزگار سے جڑ کر مزید تعلیم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے الگ الگ گروپ میں مختلف ٹریڈس ہیں دیکھیے کے کس ٹریڈس میں آپ کو دلچسپی ہے بہت شوق ہے اس کا انتخاب کریں اور محنت ولگن کے ساتھ اس کو حاصل کریں میں لگ جائیںاس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے۔

ٹیکنیکل گروپ: اس گروپ کو انجنیئرنگ ٹریڈ بھی کہتے ہیں۔ اس گروپ میں

۱) الیکٹریکل ٹیکنالوجی ۲) میکانیکل ٹیکنا لوجی ۳) کمپیوٹر ٹیکنالوجی ۴) کنشٹرکشن ٹیکنالوجی ۵) آٹو موبائیل ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

الیکٹریکل ٹیکنالوجی: اس میں الیکٹریکل سے متعلق باتیں سکھائی جا تی ہے۔الیکٹریکل کورس میں ان کے فنکشن ریپئرنگ کے ساتھ سکھائے جاتے ہیں۔ اسے مکمل کرنے کے بعد ڈپلومہ کے سال دوم کے اہل ہو جاتے ہیں۔یہ ڈپلومہ کرنے کے بعد ڈگری کے سال دوم میں براہ راست داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس طرح کم فیس میں بغیر کسی ڈونیشن ،بغیر کسی ٹینشن کے،بغیر کسی سفارش کے انجنیئرنگ کر سکتے ہیں۔ اس کا مختصر نام ای ٹی(ET) ہے۔

میکانیکل ٹیکنالوجی: اس کا مختصر نام (MT ) ہے۔ اس میں میکانیکل سے متعلق باتیں سکھائی جاتی ہے۔ اس میں بھی ڈپلومہ اور اس کے بعد ڈگری کر سکتے ہیں۔
کمپیوٹر ٹیکنالوجی: موجودہ دور کمپیوٹر کا دور ہے کمپیوٹر کے بغیر زندگی ادھور ی ہے۔ اس میں سافٹ ویئر،ہارڈ ویئر وغیر ہ کے متعلق پڑھایا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے کمپیوٹر انجینیرنگ کر سکتے ہیں۔

کنسٹرکشن ٹیکنالوجی:کنسٹرکشن یعنی کے باندھ کے کام کے متعلق باتیں سکھائی جاتی ہے ۔ اس ٹر یڈ س کو مکمل کرنے کے بعد ڈائرکٹ سیکنڈ ائیر سول انجیئنرنگ میںد اخلہ لے سکتے ہیں

آٹو مو بائیل ٹیکنا لوجی (A T):۔ اس میں گاڑیوں کے متعلق کام سکھائے جاتے ہیں ۔ ر یپئر نگ اورمینٹینس وغیرہ کام اس میں ہوتا ہے ۔ سیکنڈ ائیر آٹو موبائیل ڈپلومہ میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔

پیرا میڈیکل گروپ: اس گروپ میں ۱)میڈیکل لیب ٹیکنیشن ۲) آپتھلمک (آپٹو میٹری) ٹیکنیشین ۳)ریڈیولوجی ٹیکنیشین ۴) چائلد ہیلتھ کیئر سروسیس شامل ہے۔

۱) میڈیکل لیبا ریٹر ی ٹیکنیشن (MLT ) اس میں تمام پیتھا لوجی کے کام سیکھائے جا تے ہیں جیسے خون کی جانچ ،پیشاپ کی جانچ ،شو گر کی جانچ ،خون کو جمع کرنا وغیرہ کے کا م اس میں کرتے ہیں ۔ میڈیکل کے تین پر چے اس میں سکھا ئے جا تے ہیں ۔ ۱۱ ویں اور ۱۲ ویں -MLT کے بعد ایک سال کے لئے انٹر ن شپ بھی کر نی پڑتی ہے ۔

اس میں کچھ تنخواہ بھی ملتی ہے اس کے ساتھ میں یشو نت راؤ چوہان اپن یونیورسٹی ناسک کے ذریعے B.SC MLT ہو نے کے بعد خود کی لیباریٹری کھول سکتے ہیں یا کسی اسپتال میں لیب ٹیکنیشن کا کام کر سکتے ہیں ۔ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیور سٹی یہاں سے بھی بی ایس سی ایم ایل ٹی کر سکتے ہیں۔

۲) آپتھالیمک( آپٹو میٹری) ٹیکنیشین: اس میں آنکھوں کی جانچ کرنا ، چشموں کا نمبر نکالنا ، چشمہ بنانا ،لینس(Lens ) بنانا وغیرہ کام کیا جاتا ہے۔یہ کورس مکمل کرنے کے بعد ایک سال تنخواہ کے ساتھ انٹر شپ کرنی پڑتی ہے اس کے بعد بی ایس سی آپٹو میٹری یشونت رائو چوہان اوپن یونیورسٹی سے کر سکتے ہیں۔ ڈگری ملنے کے بعد خود کے چشمے کی دکان، چیک اپ کے ساتھ کھول سکتے ہیںیا اپنی خود کی ڈسپنسری کھول سکتے ہیںیا کسی اسپتال میں آئی ٹیکنیشین کا جاب کر سکتے ہیں۔

۳) ریڈیولوجی ٹیکنیشین:۔ اس ٹریڈ میں ایکسرے سے متعلق کام سکھائے جاتے ہیں۔ ای سی جی کرنا،ایکسرے نکالنا وغیرہ کام ریڈیولوجسٹ کرتے ہیں۔ریڈیو لوجی ٹیکنیشین ریڈیولوجسٹ کو اسسٹ کرتے ہیں۔ یہ ٹریڈ مکمل کرنے کے بعد بی ایس سی کر سکتے ہیں تا کہ مستقبل میں اچھا روزگار ملے۔

۴) چائلڈ اینڈ ہیلتھ کیئر سروسیس: ا س میں پری ڈیلیوری سے لے کر چھوٹے بچوں کے ہیلتھ کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے اس کے بعد آپ نرسنگ کے لیے اہل ہو جاتے ہیں۔اس کی مانگ بھی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔

ہاسپیٹلیٹی (Hositality) گروپ: اس گروپ میں جو ٹریڈس آتے ہیں وہ ۱) فوڈ پرڈکشن ۲) ٹورزم اینڈ ہاسپیٹیلٹی مینجمینٹ ۳)بیکری اینڈ کنفیکشنری اس میں گیارہویں اور بارہویں ایم سی وی سی میں فوڈ پروڈکشن کے متعلق کام سکھائے جاتے ہیں۔کوالیٹی کنٹرول کا پرچہ بھی اس میں شامل ہے۔اس میںبیکنگ کے کام سکھائے جاتے ہیں ۔ جیسے کے بسکٹ بنانا ، کیک بنانا ، نان کھٹا ئی بنانا سکھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد آپ اپنا خود کا بزنس کر سکتے ہیں۔

۱۱ ویں اور ۱۲ ویں mcvc یہ کرنے کے بعد آ پ ہوٹل مینجمنٹ ڈگری،ڈگری ان کیک اینڈپیسٹیج جیسے کورس کر سکتے ہیں ۔ ہوٹل مینجمنٹ کی فیس زیادہ ہو تی ہے ۔ کچھ غریب یہ فیس بھر نہیں پاتے ہیں ۔ ان کے لئے یہ ایک اچھا موقع ہے ۔ پارلے -جی،مونجینیس جیسے برانڈ ادارے ایسے بچو ں کو فوراََ روزگا ر فرا ہم کرتے ہیں ۔ اور اس کے سا تھ خود کا بزنس بھی شروع کرسکتے ہیں ۔

کامرس گروپ : کامرس گروپ میں یہ ٹریڈس شامل ہیں۔۱) لوجیسٹک اینڈ سپلائی مینجمینٹ ۲) مارکیٹننگ اینڈ سپلائی مینجمینٹ ۳) اکائونٹنگ اینڈ ریٹیل مینجمینٹ ۴) فائنینشیل آفس مینجمینٹ ۵) بینکنگ اینڈ انسورنش

اہلیت :۔ کسی بھی منظور شدہ بورڈ سے انگلش ،حساب ، سائنس ، کے ساتھ ایس ایس سی پاس ہونا ضروری ہے ATKTکے طلبہ کو داخلہ نہیں دیا جاتا ہے ۔

مضامین :۔ سبھی ٹر یڈ کے لئے سیکشن Aاور سیکشن B ایسے دو حصے ہوتے ہیں ۔ سیکشن Aمیں سبھی ٹر یڈ ہوتا ہے ۔ اس میں پہلی زبان انگلش ، دوسری زبان ہندی ، مراٹھی ،اردو اور تیسرا GECجنرل فاؤنڈیشن کورس یہ پرچے مشترک ہیں ۔ سیکشن Bمیں جو ٹریڈ آپ نے منتخب کیا ہے ۔ اس ٹریڈ کے پر چے پڑھائے جاتے ہیں ۔ اس میں 60+40 کا پیٹرن ہوتا ہے ۔ 60 مارکس تحریری اور 40 مارکس کا پریکٹیکل

فوائد :

۱)بارہویں ایم سی وی سی کامیاب ہو نے کے بعدBcom. B.A کر سکتے ہیں۔

۲) جن کی ما لی حالت کمزور ہے ۔ ایسے طلبہ فوری طور پر روزگار سے منسلک ہوسکتے ہیں

۳) جاب کرتے کرتے فاصلاتی طرز تعلیم سے ڈگری بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

۴) جس ٹریڈمیں ایم سی وی سی کیا گیا ہے ۔ وہ آگے چل کر اس ٹر یڈ سے گریجویشن بھی کر سکتے ہیں ۔ جیسے MLTکے طلبہ B.SC، ایم ،ایل ،ٹی کر سکتے ہیں ۔

فیس : ۔ عام طور پر MCVCکورس گورئمنٹ سے منظور شدہ ہو تا ہے ۔ ان میں کبھی کبھی ایک ایکسٹرا بیچ ہوتا ہے ۔ جیسے گو ر ئمنٹ سے ایڈ نہیں ملتا ہے ۔ اُسے پر ا ئیویٹ batch بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کی فیس زیادہ ہوتی ہے اور منظور شدہ کور س کی فیس کم ہوتی ہے ۔ عام طور پر کسی بھی کا لج میں mcvcکے لئے ڈو نیشن نہیں لیا جاتا ہے ۔ اس لئے فیس بہت مناسب ہو تی ہے ۔

دستاویزات :۔

۱)SSCمارکس شٹ اور یجنل + 2 زیروکس

۲) L.C اوریجنل + 2زیروکس

۳) آدھار کارڈ زیروکس

۴) پاسپورٹ سائز کے چار فوٹو mcvcاور بائیو فوکل میں فرق ہوتا ہے ۔ mcvcکے طلبہ جنہوں نے انجینئرنگ گروپ لیا ہے ۔ وہ انجینئرنگ ڈپلومہ کر سکتے ہیں ۔ کیونکہ وہاں سائنس اسٹریم نہیں ہے ۔ اس طرح mcvc کا نصاب آرٹس اور کامرس کی طرف جاتا ہے ۔پیرامیڈیکل کا راستہ B.scکی طرف جاتا ہے ۔

ممبئی کے اہم کالجز: ممبئی کے وہ کالج جہاں پر ایم سی وی سی کورسیس جاری ہیں۔وہ اس طرح سے ہیں۔ روپاریل کالج،ساٹھے کالج، N.M. کالج ، پاٹھک کالج ، امبیڈ کر کالج ، M.D کالج ، مہاتما پُھلے کالج ، ڈی – ایس ، گرو کل ، یو جنا کالج ، چیتنا کالج ، شاردا آشرم جو نیئر کالج ، ، بھا ؤ صاحب کالج اس کے علاوہ جس شہر میں آپ رہتے ہیں اس کے نز دیکی کا لج میں جا کر انکوائری کر سکتے ہیں ۔

شہر بھیونڈی میں رئیس ہائی اسکول و جونیئر کالج اور بی این این کالج میں یہ کورسیس سکھائے جاتے ہیں ۔بھیونڈی کے طلبہ ان اداروں سے فیض حاصل کر سکتے ہیں۔

طلبہ اپنی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی ایک فیلڈ کے ٹریڈس کو منتخب کرسکتے ہیں۔اس کی مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں www.dvet.igov.in

متعلقہ خبریں

Back to top button