مرزا پور ویب سیریز: فرحان اختر کے گھر پر ہائی وولٹیج ڈرامہ، ممبئی اور یوپی پولیس میں بحث

ممبئی،22جنوری(یوڈی آئ)ملک میں ان دنوں ویب سیریز کولے کرگھمسان دیکھنے کومل رہا ہے۔ٹانڈو ویب سیریز پر ہنگامہ بپا ہے، اب مرزا پور ویب سیریز کولے کرہنگامہ شروع ہوگیاہے ۔ اب مرزاپور پولیس مرزاپور ویب سیریز پر درج کیس کی تفتیش کے لئے ممبئی پہنچی ہے۔دراصل مرزا پور پولیس کی ممبئی پولیس اہلکاروں سے نونک جھونگ ہوگئی۔
یہ سارا معاملہ اس وقت ہوا جب مرزاپور پولیس کے تین پولیس اہلکار اداکار فرحان اختر کے گھر کھار علاقے پہنچے تھے اور فرحان اختر سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی تھی۔ وہیں جب ممبئی پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو یہ معلومات کھار پولیس اسٹیشن کو دی گئیں۔ تھانہ خار کے پولیس اہلکار فرحان اختر کے گھر پہنچے اور فرحان اختر کے گھر کے دروازے پر یوپی پولیس اور ممبئی پولیس کے درمیان زبردست نونک جھونک ہوگئی۔
ممبئی پولیس کے پولیس اہلکاروں نے متنبہ کیا ہے کہ قوانین پر عمل کرنے کے بعد مناسب اجازت حاصل کریں اور پھر انکوائری کریں۔ اس ہنگامے اورنونک جھونگ کے بعدمرزا پور پولیس فرحان اختر کے گھر سے باہر آگئی۔ اس سارے تنازعہ پرمرزا پور پولیس کے ایس ایچ او، بی اے چورسیا نے کہا کہ ممبئی پولیس کے ڈی سی پی کو اجازت کی ضرورت ہوتی ہے، جو ہمیں کل تک نہیں ملی تھی۔ آج ہمیں اجازت مل گئی ہے، کل ہم اپنی سطح پر فرحان کے گھر کا پتہ دیکھنے گئے تھے۔



