بین الاقوامی خبریں

سعودی گھوڑے ’مِشرِف‘ نے مہنگی ترین بین الاقوامی دوڑ جیت لی

سعودی

دبئی : (ایجنسیاں) سعودی عرب میں ہفتے کے روز شہزادہ عبدالرحمن بن عبداللہ الفیصل کے گھوڑے مِشرِف نے اول پوزیشن حاصل کر کے دنیا کی مہنگی ترین گھوڑوں کی دوڑ جیت لی۔ مقابلے کی انعامی رقم 2 کروڑ ڈالر تھی۔بین الاقوامی مقابلے سعودی کپ کا آغاز ہفتے کی شام دارالحکومت ریاض میں کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک میں ہوا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے مقابلے کی سرپرستی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔

شاہ سلمان مملکت کے Equestrian Club# کے اعزازی صدر بھی ہیں۔سعودی کپ کے اس دوسرے ایڈیشن میں 31 ممالک کے 77 گھڑ سواروں نے شرکت کی۔ ان میں دنیا کے عالمی شہرت یافتہ تربیت کاروں کے تیار کیے ہوئے گھوڑے شامل تھے۔

اس موقع پر سعودی عرب کی Equestrian Authority# کے سربراہ شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے کہا کہ سعودی کپ (کا مقابلہ) دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گھڑ سواری کے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس کا اندازہ مقابلے کے اس دوسرے ایڈیشن میں شریک دنیا کے اہم ترین گھڑ سواروں اور تربیت کاروں کے حجم سے لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button